ایران جوہری معائنہ کاروں کو فوراً واپس بلائے، یورپی یونین

برسلز (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/رائٹرز) یورپی یونین نے ایران کی طرف سے اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کے اخراج کی مذمت کی ہے۔ آئی اے ای اے نے متنبہ کیا ہے کہ تہران کے اس غیر متناسب اور غیر معمولی اقدام سے اس کے کام کو شدید نقصان پہنچے گا۔ ایرانی میڈیا مزید پڑھیں

برطانیہ: پناہ کے متلاشی خاندانوں کو ’سنگین‘ حالات کا سامنا

لندن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) انسانی حقوق کی دو تنظیموں نے اپنی ایک مشترکہ رپورٹ میں ان سخت حالات پر روشنی ڈالی ہے، جن کا سامنا برطانیہ میں رہنے والے پناہ گزینوں کو ہے۔ رشی سوناک حکومت کی پناہ گزین کش پالیسیوں کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم مزید پڑھیں

بین الاقوامی فضائی مشق برائٹ سٹار 2023 اختتام پذیر

قاہرہ (ڈیلی اردو) مصر کی محمد نجیب ملٹری بیس پر منعقدہ بحری، بری اور فضائی افواج پر مشتمل بین الاقوامی فضائی مشق برائٹ اسٹار 2023، جس میں پاک فضائیہ نے کامیابی سے شرکت کی، اختتام پذیر ہو گئیں۔ دو ہفتوں پر محیط اس مشق میں کل 30 ممالک نے حصہ لیا جن میں پاکستان، امریکا، مزید پڑھیں

قوانین کیخلاف ورزی: پاکستان میں تعینات سابق امریکی سفیر کو 3 سال قید اور 93,400 ڈالر کا جرمانہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں تعینات رہنے والے سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو وفاقی اخلاقیات کے قوانین کی خلاف ورزی پر تین سال پروبیشن کی سزا سنائی گئی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں تعینات رہنے والے سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو وفاقی اخلاقیات کے مزید پڑھیں

طالبان نے مسیحیت کے پرچار کے الزام میں ایک امریکی سمیت 18 افراد کو حراست میں لے لیا

کابل (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان کے طالبان نے مسیحیت کےپرچارکے الزام میں ایک غیر منافع بخش تنظیم کے 18 افراد پر مشتمل عملے کو حراست میں لے لیا ہے، جس میں ایک امریکی بھی شامل ہے۔ افغانستان میں قائم انٹر نیشنل اسسٹنس مشن (IAM) نے جمعے کو تصدیق کی کہ طالبان حکام نے رواں مزید پڑھیں

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران کے جوہری پروگرام پر پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان

برسلز (ڈیلی اردو/وی او اے) دنیا کی تین بڑی طاقتوں برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائلوں کی تیاری سے متعلق اس ملک پر عائد پابندیوں کو برقرار رکھیں گے۔ تہران اور امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کے درمیان ایک جوہری معاہدے میں دیے گئے نظام مزید پڑھیں

شام میں لاپتہ قیدیوں کی تلاش جس کیلئے انٹیلیجنس اہلکار مڈل مین بن کر رشوت لیتے ہیں

شام (ڈیلی اردو/بی بی سی) ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری خانہ جنگی کے دوران شام کے جیلوں میں ہزاروں افراد ’غائب‘ ہو چکے ہیں۔ ان کے خاندانوں کو مایوس کن صورتحال میں چھوڑ دیا گیا ہے، وہ اپنے پیاروں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے لیے لوگوں، حکومت اور سیکورٹی اہلکاروں کو مزید پڑھیں

یمن جنگ: عمان کی ثالثی میں سعودیہ اور حوثیوں کے درمیان امن مذاکرات

ریاض (ڈیلی اردو/رائٹرز) یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں کا وفد امن مذاکرات کے لیے عمان کے طیارے میں سعودی عرب پہنچ گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق 9 سالہ خانہ جنگی، حکومتی بحران اور جنگ کے بعد بالآخر سعودی عرب اور یمن کے حوثی جنگجوؤں کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ یمن میں سعودی عرب مزید پڑھیں

چین نے دو امریکی ملٹری کمپنیوں پر پابندی لگا دی

بیجنگ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکا کے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کے معاملے کے بعد چین نے 2 امریکی ملٹری کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے امریکی مزید پڑھیں

جدید وارننگ سسٹم سے لیس سی 295 ٹیکٹیکل ٹرانسپورٹ جنگی طیارہ انڈین فضائیہ میں شامل

نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) انڈین فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے سپین کے شہر ساویل میں واقع یورپی فضائی کمپنی ایئر بس کے ڈیفنس اور سپیس سنٹر میں بـدھ کو سی 295 ساخت کا پہلا ٹرانسپورٹ جنگی طیارہ موصول کیا۔ گذشتہ روز اس طیارے کو باضابطہ طور پر انڈین مزید پڑھیں