شام میں چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، 11 فوجی ہلاک، 20 زخمی

دمشق (ڈیلی اردو) شام میں شدت پسندوں نے شامی فوجیوں کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 11 فوجی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شام کے صوبے ادلب کے جنوب میں شامی فوج پر حملہ کیا گیا، شدت پسندوں نے پہلے بڑا دھماکا کیا اور اس کے مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ میں اے آئی کا استعمال کتنا بڑا خطرہ؟

برلن (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) مئی میں ڈاکٹر خلاف الرومیتھی اپنے بیٹے کے ہمراہ ترکی سے اردن کا سفر کر رہے تھے۔ ان کے پاس ترکی کا پاسپورٹ تھا۔ عمان کے ہوائی اڈے پر انتظامیہ کی جانب سے آنکھوں کی بائیو میٹرک جانچ کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اس سے قبل اماراتی مزید پڑھیں

آسٹریلوی جزیرے پر جہاز گر کر تباہ، 3 امریکی فوجی ہلاک، 23 زخمی

کینبرا (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) اتوار کو آسٹریلیا کے شمال میں ایک جزیرے پر جنگی مشقوں کے دوران ایک امریکی جہاز گر کر تباہ ہو گیا۔ اس واقعے میں کم از کم تین امریکی مرین ہلاک اور تیئیس دہگر زخمی ہو گئے۔ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ آسٹریلیا کے شمالی حصے مزید پڑھیں

افغانستان میں داعش سمیت 20 دہشت گروہوں کی موجودگی بڑا خطرہ ہے، اقوام متحدہ

نیو یارک (ڈیلی اردو/وی او اے) اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی صلاحیت، طالبان کی جبری پالیسی، ملک کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال اور افغان سرزمین پر فعال 20 مختلف دہشت گرد گروہ خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہیں۔ عالمی ادارے کی داعش پر تازہ رپورٹ پر سلامتی مزید پڑھیں

یمن:حوثی باغیوں کا حملہ، 10 یمنی فوجی ہلاک، 12 زخمی

صنعا(ڈیلی اردو)یمن میں حوثی باغیوں کے حملے میں 10 یمنی فوجی ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کے حملے میں 12 یمنی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حوثی باغیوں نے صوبے لحج اور البیضا کے سرحدی علاقے میں حملہ کیا۔

طالبان نے زیرحراست صحافی کو ایرانی سفارتخانے کے حوالے کردیا

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں زیر حراست ایرانی صحافی کو کابل میں ایرانی سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا۔ An Iranian photojournalist has been arrested by te Afghan Taliban from Kabul Airport. #Afghanistan https://t.co/Y7RFSntkm5 — FJ (@Natsecjeff) August 22, 2023 ایران کی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق صحافی کو پچھلے ہفتے افغانستان سے باہر مزید پڑھیں

سانحہ جڑانوالہ: نیویارک میں پاکستانی نژاد امریکی مسیحیوں اور دیگر مذہبی اقلیتی نمائندوں کا احتجاج

نیویارک (ڈیلی اردو/وی او اے) اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کواٹرز کے سامنے، جمعرات کو پاکستانی نژاد مسیحیوں اور دیگر اقلیتی کمیونٹیز کی جانب سے جڑانوالہ میں ہونے والے واقعات کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ مظاہرے میں شرکت کرنے والوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتی برادریوں کو مکمل مزید پڑھیں

ایرانی حکومت کیخلاف 1953 جیسی بغاوت کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، خامنائی

تہران (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) ایران اور سعودی عرب کے درمیان برسوں جاری رہنے والی شدید دشمنی کے بعد بہتر ہوتے ہوئے تعلقات کے پیش نظر ایران میں کئی لوگ یہ امید لگائے ہوئے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ بھی ایران کے تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے۔ لیکن ایران کی اسلام پسند سخت مزید پڑھیں

کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہمسایہ ممالک کیلئے خطرہ ہے، اقوام متحدہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے دو عہدیداروں نے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ داعش اور اس سے وابستہ تنظیمیں بشمول افغانستان میں قائم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) تنازعات والے علاقوں اور پڑوسی ممالک میں بدستور سنگین خطرہ ہیں۔ پاکستان کی سرکاری خبررساں ادارہ ’اے مزید پڑھیں

ڈنمارک قرآن جلانے پر پابندی عائد کر دے گا، پیٹر ہومل گارڈ

کوپن ہیگن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے) ڈنمارک کی حکومت جلد ہی ملک میں ایک نیا قانون متعارف کروانے جا رہی ہے، جس کے تحت مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کو جلانے یا اس کی بے حرمتی کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ جمعہ کو ڈنمارک کی حکومت نے کہا کہ مزید پڑھیں