نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر بمباری

یروشلم + غزہ (ڈیلی اردو) نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر ایک بار پھر بمباری کردی گئی۔ فلسطینی حکام کے مطابق حملہ خان یونس میں کیا گیا جب کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملہ فلسطین کی جانب سے غبارے چھوڑنے کے بعد کیا گیا۔ فلسطین میں حماس گروپ سے وابستہ بعض مزید پڑھیں

نیٹو سربراہان نے چین کو عالمی سیکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دے دیا

برسلز (ڈیلی اردو/اے پی) دی نارتھ ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو) کے رکن ممالک کے سربراہان نے چین کو گلوبل سیکیورٹی کے لیے چیلنج قرار دیتے ہوئے اس کی جانب سے تیزی سے میزائلوں کی تیاری پر خدشات کا اظہار کردیا۔ امریکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق برسلز میں ہونے والے 14 مزید پڑھیں

افغان امن عمل ناکام ہوا تو پاکستان ذمے دار نہیں ہو گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان امن عمل میں کسی بگاڑ کا ذمے دار پاکستان نہیں ہو گا کیوں کہ افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کی ذمے داری تمام افغان فریقوں پر عائد ہوتی ہے۔ پیر کو اسلام آباد میں دو روزہ مزید پڑھیں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا جس پر تل ابیب میں جشن منایا گیا۔ اسرائیل کی اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ میں معمولی اکثریت سے نئی حکومت بنا لی ہے جس کے بعد وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کی 12 برس سے جاری حکمرانی مزید پڑھیں

ترک افواج بھی افغانستان سے نکل جائیں، طالبان

کابل (ڈیلی اردو) افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکا سے ہونے والے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ترک افواج بھی افغانستان سے نکل جائیں۔ واضح رہے کہ افعانستان میں ترکی کے پانچ سو سے زائد فوجی موجود ہیں جو افغان سکیورٹی فورسز کی تربیت کے لیے نیٹو مشن کا حصہ ہیں۔ طالبان کے ترجمان مزید پڑھیں

بجٹ عوام پر معاشی حملہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ 22-2021ء کو عوام پر معاشی حملہ قرار دے دیا۔میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوال اٹھایا کہ بیروزگاری تاریخی ہے، غربت تاریخی مزید پڑھیں

پاکستانی نژاد زاہد قریشی پہلے مسلم وفاقی امریکی جج مقرر

واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) پاکستانی نژاد زاہد قریشی امریکا کی تاریخ میں پہلے مسلم وفاقی جج ہوں گے۔ امریکی سینیٹ نے ان کی تقرری کی توثیق کر دی ہے۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے اراکین نے ان کی نامزدگی کی خاطر خواہ حمایت کی۔ پاکستانی نژاد زاہد قریشی امریکا کی وفاقی عدالت کے پہلے ایشیائی امریکی مزید پڑھیں

صدر جوبائیڈن اسرائیل عرب تعلقات کے حوالے سے ٹرمپ کی پالیسی کو آگے بڑھا رہے ہیں، امریکی میڈیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن اسرائیل عرب تعلقات کے حوالے سے سابق صدر ٹرمپ کی پالیسی کو ہی آگے بڑھا رہے ہیں۔ ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ کی پالیسی کو آگے بڑھا رہی ہے اور عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات کے نئے امکان دیکھ مزید پڑھیں

قومی اسمبلی میں حکومت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو سے متعلق بل منظور کرا لیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کی قومی اسمبلی نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو مؤثر بنانے کے لیے عالمی عدالت انصاف (نظر ثانی و غور) بل 2020 کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔ اس بل کی سینیٹ سے حتمی منظوری اور صدر مملکت کے اس پر دستخط کے بعد بھارت کے مزید پڑھیں

چین: فوجی اہلکاروں کی تضحیک پر پابندی کا قانون منظور

بیجنگ (ڈیلی اردو) چین میں فوجی اہلکاروں کی تضحیک پر پابندی عائد کرنے کا قانون منظور کرلیا گیا۔ جمعرات کے روز نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سیشن کے اختتامی اجلاس میں یہ قانون منظور کیا گیا۔ قانون کے مطابق کوئی بھی ادارہ یا فرد کسی بھی طرح سے فوجی اہلکاروں کے اعزاز کی مزید پڑھیں