لاہور: حکومت کے کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات، اہلسنت علما کی کال پر ہڑتال

لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے پنجاب حکومت کے مذاکرات کا پہلا دور کامیاب رہا ہے اور دوسرے دور میں امید ہے کہ معاملات طے پا جائیں گے جب کہ مفتی منیب الرحمٰن کی ملک مزید پڑھیں

مولانا فضل الرحمان کا مفتی منیب الرحمان کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ فرانس کے سفیر کا جانا ٹھہر گیا ہے ،پنجاب پولیس اپنے افسروں کے احکامات کے ماننے سے انکار کردے، مولانا فضل الرحمان نے مفتی منیب الرحمان کی پرامن پہیہ جام اور شٹرڈاﺅن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ جے مزید پڑھیں

کراچی: شیعہ علماء کا صدر اور وفاقی وزرا کے دفاتر اور گھروں کے گھیراؤ کا اعلان

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں شیعہ علماء نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی تحریک کا دائرہ کار وسیع کرنے کا اعلان کردیا۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 15 دن سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے مزارِ قائد کے باہر دھرنا دئیے مزید پڑھیں

سراج الحق کا لاہور کی صورتحال پر تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

لاہور (ڈیلی اردو) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے موجودہ صورتحال پر تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھاکہ حکومت کی نیت شروع سے ٹھیک نہیں تھی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام واقعات کا جائزہ لینے کیلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے مزید پڑھیں

عراق: سعودی عرب اور ایران کے درمیان براہ راسراست مذاکرات

لندن + بغداد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/روئٹرز) سعودی عرب اور ایران کے اعلیٰ حکام کے درمیان براہ راست ملاقات ہوئی ہے جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ کے شکار تعلقات کی بحالی کی کوشش ہے۔ تعلقات منقطع کرنے کے چار سال بعد یہ اولین براہ راست ملاقات ہوئی ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مزید پڑھیں

طالبان کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینگے، امریکی وزیر خارجہ

کابل (ڈیلی اردو) امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ ان کا ملک سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے تاہم افغانستان میں امریکی فوج پر طالبان کی طرف سے کیے گئے کسی بھی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار مزید پڑھیں

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے سعودی عرب کے شہر جیزان پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 اور 15 اپریل کو حوثیوں کے ذریعہ جیزان شہر کی طرف شروع کیے گئے بیلسٹک میزائل اور ڈرون مزید پڑھیں

امریکی دباؤ: پولینڈ نے تین روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا

وارسا (ڈیلی اردو) پولینڈ نے تین روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا۔ پولینڈ کی جانب سے روس پر امریکی پابندیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے، پولینڈ کی وزراتِ خارجہ نے کہا ہے کہ تین روسی سفارتکاروں کو غیر پسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ملک سے نکالا گیا ہے۔ ان تین مزید پڑھیں

راولپنڈی: سابق ڈی جی آئی ایس آئی حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

راولپنڈی (ڈیلی اردو) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل حمید گل کے بیٹے کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دفاع پاکستان کونسل اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنما عبداللہ گل کے خلاف مقدمہ ائیرپورٹ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ ‏تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے سابق ڈی مزید پڑھیں

آرمی چیف قمر باجوہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی ناظم الامور و قائم مقام سفیر مزید پڑھیں