ایران کا امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا عندیہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی/رائٹرز) ایرانی میڈیا نے بدھ کو وزارت خارجہ کے ترجمان کےحوالے سے بتایا ہے کہ ایران امریکہ کےساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے ۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے ‘فارس’ نے ترجمان نصر کنعانی کے حوالے سےبتایا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ مزید پڑھیں

یوکرین روس جنگ: 20 ہزار سے زائد یہودیوں روس چھوڑ گئے

ماسکو (ڈیلی اردو/بی بی سی) روس اور یوکرین کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے روس کو بڑے پیمانے پر اپنے ملک سے یہودی آبادی کی نقل مکانی کا سامنا ہے۔ ہر آٹھ میں سے کم از کم ایک یہودی ملک چھوڑ کر جا رہا ہے۔ ’جوئیش ایجنسی‘ نامی تنظیم دنیا بھر کے یہودیوں کو مزید پڑھیں

ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی مکمل بحالی، سفارتکار واپس بھیجنے پر اتفاق

تل ابیب + انقرہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسرائیل اور ترکی نے بدھ کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم یائیر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلان کے مطابق تعلقات کی مکمل بحالی کے معاہدے میں تل ابیب اور انقرہ میں مزید پڑھیں

شمالی کوریا کا مزید دو کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ

پیانگ یانگ (ڈیلی اردو) شمالی کوریا نے عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود مزید 2 کروز میزائل کا تجربہ کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحلی علاقے سے 2 کروز میزائل سمندر میں فائر کئے۔ رواں سال 8 جون کے بعد شمالی کوریا کا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔ شمالی مزید پڑھیں

سکھ علیحدگی پسندوں نے ‘خود مختاری اور آزادی’ کا مطالبہ کردیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو/اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی ریاست پنجاب میں سکھ علیحدگی پسندوں نے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک کا قومی پرچم کے بجائے سکھ مذہب کا پرچم لہرایا جبکہ ایک خصوصی مارچ کے دوران انہوں نے ریاست پنجاب کی آزادی اور خود مختاری کا بھی مطالبہ کیا۔ بھارتی ریاست پنجاب میں علیحدگی مزید پڑھیں

شامی سرحدی چوکیوں پر ترکی کے فضائی حملے، 17 افراد ہلاک

انقرہ (ڈوئچے ویلے/اے ایف پی/روئٹرز) ترکی نے منگل کے روز شام کی سرحدی چوکیوں پر سلسلہ وار فضائی حملے کیے، جس میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ دمشق حکومت نے ترکی کو جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی تنظیم ‘سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ نے اپنے ایک مزید پڑھیں

اسرائیل کا فلسطینی بچوں کی ہلاکت کا اعتراف

تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیل نے غزہ میں کارروائی کے دوران فلسطینی بچوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا۔  خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے دفاعی حکام نے تصدیق کی ہے کہ رواں ماہ کے شروع میں اسرائیلی فورسز نے غزہ میں کارروائی کی جس دوران 5 بچوں کی ہلاکت ہوئی۔ خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیلی مزید پڑھیں

ایران، روس، بیلاروس اور آرمینیا کے مشترکہ ڈرون مقابلے

تہران (ڈیلی اردو) ایران، روس، بیلا روس اور آرمینیا نے رواں ہفتے وسط ایران کے علاقے کاشان میں ملٹری ڈرون مقابلوں کا آغاز کیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل علی بلالی نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ چار ممالک سے 70 فوجی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں جسمانی فٹنس اور نشانہ مزید پڑھیں

بنگلہ دیش: اقوام متحدہ کی سربراہ انسانی حقوق کمیشن کا روہنگیا کیمپوں کا دورہ

ڈھاکا (ڈیلی اردو/اے ایف پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ مشیل بیچلیٹ کے دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر روہنگیا پناہ گزینوں نے قتل کے حالیہ واقعات کے بعد تحفظ کی درخواست کی ہے جس نے ایک بار پھر انہیں عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔ During visit to Bangladesh, @UNHumanRights مزید پڑھیں

افغانستان: طالبان نے بغاوت کرنیوالے شیعہ ہزارہ کمانڈر مولوی مہدی مجاہد کو گولی مار کر ہلاک کردیا

کابل (ڈیلی اردو) طالبان نے اپنے پہلے شیعہ اقلیتی کمانڈر مولوی مہدی مجاہد کو ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایران بارڈر پر گولی مار کر ہلاک کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق چند ماہ پہلے مولوی مہدی مجاہد طالبان سے اختلافات کے باعث باغی ہوگئے تھے، سابق طالبان کمانڈر بامیان کی ہزارہ برادری مزید پڑھیں