شام میں ایرانی میزائلوں کی کھیپ پر اسرائیلی حملے، 3 فوجی ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو/این این آئی) لبنانی فضائی حدود سے کیے جانے والے اسرائیلی حملوں میں دمشق اور طرطوس کے دیہی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں حکومت کے 3 فوجی ہلاک، 3 زخمی ہوئے جب کہ بھاری مادی نقصان بھی ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے اسرائیل نے دمشق کے دیہی علاقوں مزید پڑھیں

سوڈان سے لیبیا داخل ہونے کی کوشش میں 15 تارکین وطن ہلاک

طرابلس (ڈیلی اردو/آئی این پی) سوڈان سے لیبیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15تارکین وطن تپتے ہوئے صحرا میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان سے لیبیا آنے کی کوشش کے دوران تارکین وطن کی گاڑیوں کا ایندھن ختم ہوگیا اور انھوں نے پیدل مزید پڑھیں

شام کی سرحد پر ترک افواج اور کرد جنگجوؤں کے درمیان تصادم

دمشق + انقرہ (ڈیلی اردو) شام کے شمال سرحدی شہر کوبانی میں ترک افواج اور امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجوؤں کے درمیان تصادم کے دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا۔ شام کے شمالی سرحد پر کرد جنگجوؤں اور ترک افواج کے بیچ تصادم کے دوران دونوں جانب سے مزید پڑھیں

مالی: جہادی گروپ نے کرائے کے 4 روسی قاتلوں کو ہلاک کردیا

بماکو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/روئٹرز)بالقاعدہ سے تعلق رکھنے والے ایک جہادی گروپ نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ اس نے وسطی مالی کے بانڈیا گارا میں تصادم کے دوران چار کرائے کے قاتلوں کو ہلاک کر دیا۔ ان لوگوں کا تعلق روس کی نجی عسکری کمپنی واگنر سے تھا۔ Al Qaeda's affiliate مزید پڑھیں

38 سال قبل سیاچن پر لاپتہ ہونے والے بھارتی فوجی کی لاش مل گئی

نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں لاپتہ ہو جانے والے ایک انڈین فوجی کا جسد خاکی 38 برس کی تلاش کے بعد سیاچن سے مل گیا ہے۔ چندرا شیکھر ہربولا اور ان کے 19 ساتھی 1984 میں سیاچن گلیشیئر پر گشت کرتے ہوئے ایک برفانی تودے کی زد میں آ مزید پڑھیں

شام: اسرائیل کے فضائی حملوں میں 3 شامی فوجی ہلاک، 3 زخمی

دمشق (ڈیلی اردو) شام پراسرائیل کے فضائی حملوں میں شامی فوج کے تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق شام کے سرکاری میڈیا نے ملک میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے جس کے نتیجے میں 3 شامی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مزید پڑھیں

اشرف غنی: ہتھیار ڈالنے کی ذلت سے بچنے کیلئے کابل سے فرار ہوا، سابق افغان صدر

لندن (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی) کابل پر طالبان کے قبضے کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے اتوار کے روز اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت سے فرار ہونے کا عمل انتہائی عجلت میں کیا جانے والا فیصلہ تھا۔ ان کے بقول وہ مزید پڑھیں

افغانستان: طالبان اقتدار کا ہنگامہ خیز ایک برس مکمل

کابل (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) طالبان کے افغانستان میں دوبارہ برسر اقتدار آنے کے ایک سال مکمل ہونے پر آج پیر 15 اگست کو قومی چھٹی ہے۔ ہنگامہ خیز پہلے سال کے دوران خواتین کے حقوق کو کچل دیا گیا جبکہ انسانی بحران کی صورت حال مزید ابتر ہو گئی۔ آج سے ٹھیک مزید پڑھیں

طالبان نے خواتین کے حقوق کو شدید پامال کیا، یورپی یونین

برسلز (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے ایک سال مکمل ہونے سے قبل یورپی یونین کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان نے خواتین اور بچیوں کے حقوق کی بری طرح خلاف ورزی کی ہے۔ یورپی یونین کے امور خارجہ کی ترجمان نبیلہ ماسرالی نے برسلز میں طالبان کے حوالے سے جاری مزید پڑھیں

ایران: سلمان رشدی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور مائیک پومپیو کے قتل کی دھمکی

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے سخت گیر عناصر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ناول “دی سیٹینک ورسس” (شیطانی آیات) کے متنازع مصنف سلمان رشدی کو نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ سلمان رشدی کو ہادی مطر نامی شخص نے تیز دھار آلے مزید پڑھیں