روسی سائنسدان کی لاش گھر سے برآمد

ماسکو (ڈیلی اردو) کورونا وائرس سے بچاؤکے لیے روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو بنانے میں مددکرنے والے سائنسدان کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اینڈرے بوٹیکوو جمعرات کواپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے جبکہ پولیس نے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ Oh wow. ???? مزید پڑھیں

بیلسٹک میزائل پروگرام سے وابستہ پاکستانی کمپنیوں پر امریکا نے پابندی لگا دی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) میزائل اور جوہری سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں امریکی تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کیے گئے 14اداروں کی فہرست میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کو شامل کرلیا گیا۔ معروف پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ تجارت کے بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی (بی آئی مزید پڑھیں

امریکا: اسرائیلی سفارت کار قتل کے الزام میں گرفتار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیو یارک کے اسرائیلی قونصل خانے میں ملازمت کرنے والے 24 سالہ جوناتھن میمون پر اقدام قتل کا الزام عائد کر دیا گیا۔ مین ہیٹن کی کریمنل کورٹ نے 25 ہزار ڈالر کے عوض ملزم کو ضمانت دے دی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق جوناتھن نے 42 سالہ شخص پر مین مزید پڑھیں

راولپنڈی: امامت کرنے والا خواجہ سرا گرفتار

راولپنڈی (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پولیس نے مقامی افراد کی شکایت پر سڑکوں پر بھیک مانگنے والے ایک ایسے مبینہ خواجہ سرا کو گرفتار کیا ہے جو لگ بھگ ڈیڑھ سال تک اسی علاقے کی مسجد میں پیش امام کے فرائض سرانجام دیتے رہے تھے۔ اس حوالے سے راولپنڈی مزید پڑھیں

ایران کا پاکستان سے 18 ارب ڈالر جرمانے کا مطالبہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) ایران کی طرف سے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی عدم تکمیل پر اٹھارہ ارب ڈالرز کے جرمانے کی خبر نے کئی حلقوں کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔ ماہرین کے خیال میں اس ایرانی رویے سے نہ صرف پاکستان کی معاشی مشکلات بڑھ سکتی ہیں بلکہ تہران اسلام آباد مزید پڑھیں

امریکی صحافیوں کو خاموش کروانے کیلئے کیسے کاپی رائٹس کی جعلی شکایات کا سہارا لیا جا رہا ہے

لندن (ڈیلی اردو/بی بی سی) ایک نئی رپورٹ کے مطابق امریکی کاپی رائٹ قانون کا غلط استعمال کرکے صحافیوں کو تیل کی صنعت کی طاقتور لابیوں پر لکھے گئے تنقیدی مضامین کو عارضی طور پرانٹرنیٹ سے ہٹانے پر مجبور کیا گیا ہے۔ آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) کے مطابق مزید پڑھیں

بھارت کے حساس ادارے کا افسر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی (ڈیلی اردو/این این آئی) بھارت کے حساس ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ایک سینئر افسر کو مبینہ طور پر پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا۔ بھارتی اخبار ہندو پوسٹ کے مطابق بابورام ڈے نامی یہ شخص ڈی آر ڈی او کی ریاست مزید پڑھیں

جرمنی: پاکستانی سفارتخانہ میں مالی گھپلوں کی تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی سفارتخانہ برلن میں مالی گھپلوں پر تحقیقات کا آغاز، سابق ملازم نے تحریری درخواست میں ہوشربا انکشافات کر دئیے۔ تحریر ی درخواست اور انکوائری کے احکامات کے دستاویز نوائے وقت نے حاصل کر لیے ان دستاویزات کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ برلن میں ہیڈ آف چا نسلری کامران دنگل نے سفارتخانے مزید پڑھیں

مغربی کنارے میں شدید ہنگامہ آرائی کے دوران ایک فلسطینی ہلاک، 350 زخمی، درجنوں گھر اور گاڑیاں نذر آتش

غزہ (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) ایک مسلح فلسطینی کے ہاتھوں دو اسرائیلی آباد کاروں کی ہلاکت کے بعد اتوار کو دیر گئے شمالی مغربی کنارے میں متعدد اسرائیلی آباد کاروں نے پرتشدد ہنگامہ آرائی کی، جس میں درجنوں کاروں اور گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ فلسطینی طبی ماہرین نے بتایا کہ ایک شخص مزید پڑھیں

یوکرینی بچوں کی روس منتقلی ‘نسل کشی’ ہے، وزیر خارجہ

نیو یارک (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/رائٹرز) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں یوکرین نے اپنے بچوں کی روس میں منظم ملک بدری کی مذمت کی ہے۔ جرمنی کا کہنا ہے ”جب تک یہ تمام بچے گھر واپس نہیں آ جاتے” اس وقت اتحادی آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ یوکرین کے وزیر خارجہ مزید پڑھیں