ٹانک میں انسداد پولیو ٹیم کے 4 افراد اغوا

ٹانک (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے انسداد پولیو مانیٹرنگ اسٹاف میں شامل خاتون سمیت چار اہلکاروں کو اغواء کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک محمد شعیب کا کہنا ہے کہ مغویوں میں شامل خاتون ورکر اور ڈرائیور ڈرامائی انداز میں رہا کیے گئے۔ ٹانک میں جاری انسداد پولیو مہم مزید پڑھیں

اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ کے بڑے ہسپتال کو خالی کرنے کا حکم

تل ابیب (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسرائیل نے سوشل میڈیا پر جارے ایک بیان میں جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع رفح کے واحد ہسپتال کو خالی کرنے کے لیے کہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی علاقے کے شمال میں رہنے والے تمام رہائشیوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر جنوب کی طرف جانے کا مزید پڑھیں

سوڈانی مہاجر کیمپوں میں 1200 سے زائد بچے ہلاک

نیو یارک (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) اقوام متحدہ کے بچوں کے امدادی ادارے یونیسیف نے بتایا ہے کہ جنگ زدہ افریقی ملک سوڈان کے مہاجر کیمپوں میں مئی کے مہینے سے اب تک بارہ سو بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس تباہ حال ملک میں ہزاروں نومولود بچوں کو موت کا خطرہ بھی ہے۔ یونیسیف مزید پڑھیں

دوران جنگ روس نے یوکرین کے 1147 ہیلتھ سنٹرز کو نشانہ بنایا، سربراہ ڈبلیو ایچ او

جنیوا (ڈیلی اردو) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے روس نے جنگ کے دوران یوکرین کے 1147 ہیلتھ سنٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں یوکرین کے شہر کونستانتن ویکا کا پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اس حملے مزید پڑھیں

داعش کی حمایت کا الزام: امریکا میں پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود کو 18 سال قید کی سزا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ میں ایک پاکستانی ڈاکٹر کو شام میں شدت پسند تنظیم داعش میں شامل ہونے کی کوشش اور امریکہ میں حملے کی مبینہ سازش پر 18 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ڈاکٹر محمد مسعود نے ایک سال قبل دہشت گرد تنظیم کی مالی مدد کی کوشش کا اعتراف کیا تھا۔ مزید پڑھیں

جاپان نے ایٹمی پلانٹ کا پانی سمندر میں ڈالنا شروع کردیا

ٹوکیو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/اے پی) ماہرین ماحولیات اور چین کی مخالفت کے باوجود جاپان نے فوکوشیما کے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں جمع لاکھوں میٹرک ٹن آلودہ پانی کو باہر نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس عمل کو مکمل ہونے میں کئی دہائیاں لگنے کا امکان ہے۔ Japan started releasing treated radioactive water مزید پڑھیں

قبائلی ضلع خیبر میں پولیس کے سکیورٹی نہ دینے پر پولیو مہم ملتوی

باڑہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں پولیس کی جانب سے سکیورٹی نہ دینے پر پولیو مہم ملتوی کردی گئی۔ ضلع میں کل سے انسداد پولیو مہم شروع کی جانی تھی۔ خیبر پولیس نے انسداد پولیو مہم جیسی اہم قومی ذمہ داری سے انکار کیا تو ضلعی انتظامیہ کو منگل سے شروع مزید پڑھیں

بلوچستان: کوئٹہ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر ایک بار پھر حملہ

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی قمبرانی میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے آخری مرحلے کے دوران پولیو ویکسی نیشن ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار مسلح حملے میں محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں مزید پڑھیں

بلوچستان: کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی (زرغون آباد) میں نامعلوم دہشت گردوں نے انسدادِ پولیو مہم میں سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دینے والے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بلوچستان: کوئٹہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے انسدادِ پولیو مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں پیش آیا جہاں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر ماموراہلکاروں پر فائرنگ کی گئی مزید پڑھیں