چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 427 تک پہنچ گئی

بیجنگ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 427 تک پہنچ گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 425 افراد کا تعلق چین سے ہے جب کہ دو افراد فلپائن اور ہانگ کانگ میں اس جان لیوا بیماری کا شکار ہوئے ہیں۔ دوسری جانب چین کی اعلی مزید پڑھیں

داعش شام اور عراق میں دوبارہ سر اٹھا رہی ہے: اقوام متحدہ

نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی پی) اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش شام اور عراق میں دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ سلامتی کونسل کو پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق داعش ان دونوں ممالک میں سیکورٹی کی کمزوریوں کا مزید پڑھیں

ایران میں سی آئی اے کے جاسوس کو سزائے موت کا حکم، دو کو 15 سال قید

تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ایران نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے لیے جاسوسی کرنے پر ایک شخص کو سزائے موت اور دیگر 2 مجرمان کو 15، 15 سال قید کی سزا سنا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی اعلی عدالت کے ترجمان غلام حسین اسماعیل کا کہنا ہے کہ عامر رحیم مزید پڑھیں

افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں اہم کمانڈر سمیت 13 طالبان ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں اہم طالبان کمانڈر سمیت 13 جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ جوزجان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جسکے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر طوفان سمیت 13 جنگجو مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں 13 فلسطینی گرفتار

رام اللہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سوموار کے روز علی الصبح اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور القدس میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ قابض مزید پڑھیں

جنوری میں اسرائیلی فوج کے فلسطینی صحافیوں پر 33 حملے

غزہ (ڈیلی اردو) قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کے خلاف حملوں اور صحافتی قدغنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوری 2020ء میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی صحافیوں پر 33 حملے کیے گئے اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت اطلاعات کی طرف سے جاری ایک مزید پڑھیں

اسرائیل نے جنگ کی تیاری شروع کر دی

یروشلم (ڈیلی اردو/این این آئی) اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر فوج کی تینوں مسلح افواج پر مشتمل جنگی مشقیں شروع کردیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک نیا منصوبہ پیش کیا مزید پڑھیں

دہشت گرد تنظیم داعش نے لندن چاقو حملے کی ذمے داری قبول کرلی

لندن (ڈیلی اردو/ایجنسیاں) عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے لندن کے جنوبی علاقے میں چاقو حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ داعش کی خبررساں ایجنسی اعماق نیوز پر سوموار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’لندن کے جنوبی علاقے اسٹریتھم میں گذشتہ روز حملہ کرنے والا داعش مزید پڑھیں

سعودی عرب نے جدہ میں او آئی سی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا: ایران

تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ایران کی وزارت خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ سعودی عرب نے اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایک میٹنگ میں ایرانی مندوبین کو شرکت کرنے سے روک دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا کہ سعودی حکام نے ایران کی جانب مزید پڑھیں

جدہ: او آئی سی نے امریکی صدر کی مشرق وسطیٰ ڈیل کو مسترد کردیا

جدہ (ڈیلی اردو) اسلامی ممالک کی تنظیم ’او آئی سی‘ نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کو یک طرفہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 57 اسلامی ممالک پر مشتمل تنظیم ‘اسلامی تعاون تنظیم‘ کے جدہ میں ہونے والے اجلاس میں امریکی مزید پڑھیں