چین میں’کورونا وائرس‘ چمگادڑ کے سوپ اور زندہ چوہے کھانے سے پھیلا، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

بیجنگ (ڈیلی اردو/شِنہوا) چینی کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک ’کورونا وائرس‘ کے جنم لینے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہےکہ یہ وائرس چمگادڑ کے سوپ اور زندہ چوہے کھانے سے پھیلا۔ چین میں پُراسرار ’کورونا‘ وائرس سے اب تک 800 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جس میں مزید پڑھیں

ہیوسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں زور دار دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن میں زوردار دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہیوسٹن کا شمال مغربی علاقہ علی الصبح زوردار دھماکے سے گونج اٹھا اور لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ دھماکا ایک مزید پڑھیں

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو شکست دیدی

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کو 5 وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ Bangladesh tour of Pakistan 2019-20 1st T20I, Pakistan vs Bangladesh at Gaddafi Stadium, Lahore Pakistan win by 5 wickets #PAKvBAN — Pakistan Cricket Live (@TheRealPCB_Live) January 24, 2020 لاہور کے قذافی مزید پڑھیں

امریکا مشرق وسطیٰ میں قیام امن منصوبہ کا اعلان کرنے کیلئے تیار

یروشلم (ڈیلی اردو/شِنہوا) امریکی نائب صدر مائیک پینس نے جمعرات کو یروشلم کے دورے کے دوران اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کے منصوبہ کا آئندہ ہفتے واشنگٹن میں اعلان کرے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ بیان میں پینس نے بتا یا کہ امریکی صدر ڈونلڈ مزید پڑھیں

عراق: بغداد میں امریکی فوج کی موجودگی کیخلاف لاکھوں افراد کا احتجاج

بغداد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکہ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جمعے کے روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین ایرانی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا کمانڈر کی شہادت کے بعد امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ Hundreds of thousands heeded the call for a "Million Man مزید پڑھیں

جاپان کا 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ کا کہنا ہے کہ ہنرمند اور نیم ہنرمند پاکستانیوں کی جاپان کیلئے بھرتی کا جلد آغاز ہوگا۔ حکومت نے لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے افرادی قوت جاپان بھجوانے کا فیصلہ کیا مزید پڑھیں

پہلا ٹی ٹوئنٹی: ‏پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 70 رنز پر گر گئی

لاہور (ڈیلی اردو) تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔ لاہور  کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش نے 13 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنا لیے ہیں۔ بنگلا دیش کے واحد ہونے والے کھلاڑی تمیم مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان دورہ ڈیووس سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان دورہ ڈیوس مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ڈیووس میں کاروباری افراد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نیچے جانے کی وجہ جمہوری اداروں کا غیر مستحکم ہونا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگ جان بوجھ مزید پڑھیں

دہشتگردی کی مالی معاونت کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو تسلیم کرنا چاہیے، چین

بیجنگ (ڈیلی اردو) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام پر واضح کامیابی حاصل کی۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا میں 65 فیصد این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ، بینک اکاؤنٹس منجمد

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط کے مطابق فنڈنگ اور منصوبوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر صوبے میں کام کرنے والی 65 فیصد غیر سرکاری تنظیموں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر کے ان کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صنعتی مزید پڑھیں