شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا

میرانشاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے تحصیل میرانشاہ میں زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ میرانشاہ دتہ خیل روڈ پر گاوں احمد خیل بابری اڈہ کے مقام پر زیر تعمیر تھا۔ پولیس مزید پڑھیں

پاکستان میں خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ساتھی سمیت ہلاک

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ نور گل افغانستان میں ایک دھماکے میں ہلاک ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز افغان صوبے کنڑ میں ایک گاڑی کو بم دھماکے سے اڑایا گیا تھا جس میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔ آئی ای ڈی دھماکے کا مزید پڑھیں

سابق طالبان امیر ملا اختر منصور کے فرنٹ مین پر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کا مقدمہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان میں حکام نے افغان طالبان کے سابق امیر ملا منصور کے فرنٹ مین قرار دیے جانے والے افغان باشندے عمار یاسر کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ بنانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ عمار یاسر ولد محمد یاسر کے بارے میں بتایا مزید پڑھیں

بہاولپور: کالج میں پروفیسر خالد حمید کو قتل کرنیوالے طالبعلم کو سزائے موت

بہاولپور (ڈیلی اردو) بہاولپور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرکاری کالج کے پروفیسر خالد حمید قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ 20 مارچ 2019 کو صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور کے 133 سالہ پرانے گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج میں شعبہ انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو کالج کے اندر ایک طالبعلم نے چھریوں کے مزید پڑھیں

بلوچستان: کوئٹہ میں دھماکا، 2 افراد شدید زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب کے کچرہ دان میں ہونے والے دھماکے سے قریب سے گذرنے والی مسافر بس کو جزوی نقصان ہوا اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں پیٹرول پمپ کے ساتھ ایک کچرہ دان میں اس مزید پڑھیں

نیپالی کوہ پیماؤں نے پہلی بار موسم سرما میں کے ٹو کو سر کر کے تاریخ رقم کردی

اسکردو (مظفر حسین) نیپالی کوہ پیماؤں نے موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کرلیا۔ نیپال کا شرپا گروپ کوہ پیمائی کی تاریخ میں موسم سرما میں کے ٹو سر کرنیوالا پہلا گروپ بن گیا اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ کوہ پیماؤں نے گزشتہ رات منفی 70 ڈگری میں مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پروفیسر ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ ہلاک

میران شاہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بنوں میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں میرعلی بائی پاس روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ڈاکٹر ولی اللہ داوڑکو قتل مزید پڑھیں

پاکستان میں گزشتہ سال میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن تیز ہوا، ایچ آر ڈبلیو

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے اپنی ورلڈ رپورٹ 2021 میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے سال 2020 میں میڈیا، سیاسی مخالفین اور سول سوسائٹی کے خلاف اپنے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے مزید پڑھیں

افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے: آرمی چیف قمر باجوہ

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے اور پاکستان بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز مزید پڑھیں

کرک میں مندر جلانے کا واقعہ: 18 پولیس اہلکار نوکری سے برخاست، 54 کی سروس ضبط

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں مندر جلانے کے واقعے میں غفلت برتنے پر 18 پولیس اہلکار نوکری سے فارغ کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرک کے ٹیری مندر واقعے میں آئی جی خیبرپختونخوا کے حکم پر غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی عمل مزید پڑھیں