کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، ٹی ٹی پی کا دہشت گرد اور ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی (بیورو رپورٹ) کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں مختلف کارروائیوں میں دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ایک کارروائی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد منہاج الدین عرف منہاجہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام مزید پڑھیں

دہشتگردی کا خطرہ: کراچی میں ایک ماہ کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خطرے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے 10 اکتوبر مزید پڑھیں

بلوچستان: پنجگور سے چھ شیعہ زائرین اغوا

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ ‏بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کراچی سے تعلق رکھنے والے چھ شیعہ زائرین کو اغوا کرلیا گیا۔ واقعہ مین سٹی سے صرف تین کلومیٹر دور عیسئی میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق زائرین جب گاڑی میں پنجگور کے علاقے عیسیٰ پہنچے تو ڈبل کیبن میں سوار مسلح افراد نے ان کے مزید پڑھیں

بھارت علماء کو قتل کروا کر شیعہ سنی فرقہ وارانہ تنازع پیدا کرانا چاہتا ہے، عمران خان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر اعظم عمران خان نے مولانا عادل کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت پاکستان میں علماء کو قتل کرا کر شیعہ سنی فرقہ وارانہ تنازع پیدا کرانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری حکومت جانتی ہے اور میں متعدد بار مزید پڑھیں

سندھ: بدین میں ہندو کمیونٹی کے مندر میں توڑ پھوڑ، مشتبہ شخص گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں ہندو کمیونٹی کے ایک مندر میں توڑ پھوڑ کے الزام میں مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ مندر میں توڑ پھوڑ کا واقعہ سنیچر کی صبح ضلع بدین کے شہر کڑیو گھنور میں پیش آیا ہے۔ کڑیو مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان: تحریک طالبان پاکستان کا سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے مانہ مندرہ میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر صبح سویرے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شکیل اور اکمل ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ مزید پڑھیں

کراچی: جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل قاتلانہ حملے میں ڈرائیور سمیت ہلاک

کراچی (ڈیلی اردو) وفاق المدارس کے سابق سربراہ مولانا سلیم اللہ خان مرحوم کے صاحبزادے اور مہتمم جامعہ فاروقیہ مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ان کے ڈرائیور قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مولانا ڈاکٹر عادل خان ویگو گاڑی میں شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں موجود تھے کہ ان کی گاڑی پر مزید پڑھیں

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ہزارہ ٹاؤن دھماکوں میں مطلوب لشکر جھنگوی کا دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم مذہبی تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد یاسین گرفتار، ملزم مختلف فرقہ وارانہ حملوں بشمول ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ پر دھماکوں میں ملوث تھا۔ مزید پڑھیں

طاہر نسیم کا قتل: گرفتار ملزم فیصل خالد کے سنسنی خیز انکشافات

پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) توہینِ مذہب کے ملزم طاہر نسیم کو جولائی 2020 میں پشاور کی ایک عدالت میں قتل کر دیا گیا تھا۔ پشاور کی ایک عدالت میں جج کے سامنے توہین مذہب کے الزام میں گرفتار شخص کو ہلاک کرنے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کیسے اور کہاں کی گئی اور کیسے ایک مزید پڑھیں

نوشہرہ: ناجائز تعلقات پر مدرسہ اکوڑہ خٹک کے مفتی غلام حسین قتل، ملزم گرفتار

نوشہرہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی، اکوڑہ خٹک کے دینی مدرسے دارالافتاء کے نائب مہتمم کا قاتل چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اپنی شاگرد لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے والے مفتی غلام حسین کو لڑکی کے والد نے گولی مار کر مزید پڑھیں