کراچی: گلشن اقبال کے اللہ نور اپارٹمنٹ میں دھماکا، 5 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 کے اللہ نور اپارٹمنٹ میں دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں اب تک 5 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جن میں سے 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو حکام مزید پڑھیں

کراچی میں دھماکا، 6 افراد زخمی

کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں مسافر بس کے قریب دھماکے سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے دھماکا پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے مزید پڑھیں

کیپٹن صفدر گرفتاری: آرمی چیف قمر باجوہ نے کراچی میں ہونیوالے واقعے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد + کراچی (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلم لیگ نواز کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایف آئی آر کے اندارج اور ان کی گرفتاری سے مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں خفیہ اطلاع پرسیکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک مارے مزید پڑھیں

کراچی: ’مزار قائد کی بیحرمتی‘ پر مریم نواز سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج، کیپٹن صفدر گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو/بی بی سی/وی او اے) پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کا کہنا ہے کہ کراچی کے ایک آواری ہوٹل میں مقامی پولیس نے اُن کے کمرے میں زبردستی داخل ہو کر ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کر لیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مزید پڑھیں

پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ: ’محسن داوڑ کا فوج کی سیاست میں مداخلت پر ‘ٹروتھ کمیشن’ بنانے کا مطالبہ

کراچی (ڈیلی اردو/بی بی سی) گیارہ جماعتی حکومت مخالف اتحاد، پی ڈی ایم کا جلسہ کراچی کے جناح باغ میں جاری ہے اور اب سے کچھ دیر قبل اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم حلف کی پاسداری کرنے والے فوجیوں کو سلام کرتے ہیں لیکن جو عوام کے ووٹوں کو بوٹوں مزید پڑھیں

ایران نے 500 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا

تفتان (ڈیلی اردو) پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مذید 500 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ں غیر قانونی طریقے سے ایران جانے والے 500 پاکستانی باشندوں کو ایران مزید پڑھیں

اسکردو میں مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 16 افراد ہلاک، 2 زخمی

اسکردو (ڈیلی اردو) تنگوس کے مقام پر مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 16 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی کہ گلگت اسکردو روڈ پر تنگوس کے قریب اس پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اچانک پہاڑی تودا آگرا اور کوچ ملبے تلے دب مزید پڑھیں

سانحہ کارساز: 13 برس گزر جانے کے بعد بھی ملزمان کا سراغ نہ ملا

کراچی (ڈیلی اردو) سانحہ کارساز کراچی کو 13 سال بیت گئے۔ دردناک واقعے میں پیپلزپارٹی کے 177 کارکنان اور جیالے ہلاک ہوئے، ہر سال واقعہ کی یاد میں اس دن شہدا کو یاد کیا جاتا ہے۔  کراچی میں کارساز کے مقام شاہراہ فیصل پر وہ سانحہ ہوا جو 13 سال گزرجانے کے باوجود بھلایا نہیں مزید پڑھیں

تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ، ایک اہلکار ہلاک، 3 زخمی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت کے نزدیک سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں ایک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوب مشرقی تربت سے 35 کلومیٹر دور جَھکی پوسٹ کے نزدیک گشت کرنے والی سیکیورٹی فورس کی ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی مزید پڑھیں