ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید طالبان کی دعوت پر کابل پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کابل پر پاکستانی سفیر منصور احمد خان اور سینئر طالبان رہنماؤں نے وفد کا استقبال کیا۔ جنرل فیض حمید اور پاکستانی وفد سرینا ہوٹل میں اہم طالبان رہنماؤں سمیت مزید پڑھیں

سرینگر: سخت سکیورٹی میں حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی تدفین کردی گئی

سری نگر (ڈیلی اردو/بی بی سی) کشمیر کے سیاسی منظرنامے پر پانچ دہائیوں تک چھائے رہنے والے بزرگ مزاحمتی رہنما سید علی شاہ گیلانی کی وفات کے بعد انڈین حکام نے سخت سکیورٹی میں ان کی تدفین کروا دی جس میں صرف چند قریبی رشتہ داروں کو شرکت کرنے کی اجازت دی گئی۔ #Breaking: According مزید پڑھیں

دنیا طالبان سے بات کرے ورنہ خانہ جنگی کا خدشہ ہے، پاکستانی وزیر خارجہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے متنبہ کیا ہے کہ اگر مغربی ممالک نے طالبان کے ساتھ روابط نہ رکھے تو افغانستان کو ایک اور خانہ جنگی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ افغانستان سے غیر ملکی فورسز کے انخلا کے بعد بدھ کو برطانوی نشریاتی ادارے ’اسکائی نیوز‘ کو مزید پڑھیں

امریکی عدالت کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر مقدمہ چلانے کا کوئی اختیار نہیں تھا، جسٹس وجیہہ الدین

کراچی (ڈیلی اردو/این این آئی) سابق جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر جو الزام عائد کیا گیا تھا وہ مبینہ واقعہ افغانستان میں پیش آیا تھا اور قانونی اصول یہ ہے کہ جس ملک میں جرم سرزد ہو اہو مقدمہ بھی اسی ملک کی سرزمین پر چلتا ہے۔ مزید پڑھیں

دولت اسلامیہ خراسان سے طالبان حکومت کو خطرہ

کابل + واشنگٹن () انسداد دہشت گردی کے ماہرین کے مطابق افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کو درپیش مشکلات میں دولت اسلامیہ (داعش) خراسان کی پیش قدمیاں ایک بڑا چیلنج ثابت ہوں گی۔ تاہم، ملک سے مغربی فورسز کے پیچھے ہٹنے پر طالبان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پر اعتماد ہیں کہ طالبان مزید پڑھیں

سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی انتقال کرگئے

سری نگر (ڈیلی اردو) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز کشمیری حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی حیدر پورہ سری نگر میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔ علیحدگی پسند لیڈر کے انتقال پر جموں و کشمیر کی سرکردہ شخصیات نے گہرے مزید پڑھیں

افغان طالبان ایرانی طرز حکومت اپناتے ہوئے سپریم لیڈر چنیں گے

کابل (ڈیلی اردو/اے ایف پی) افغانستان میں طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد طرزحکومت پر چہ میگوئیاں جاری ہیں مگر ایک امریکی ٹی وی کے مطابق طالبان ایرانی حکومت کی طرح اپنے گروپ کے سربراہ ہبت اللہ اخوانزادہ کو سپریم لیڈر نامزد کر یں گے۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مزید پڑھیں

امریکی صدر بائیڈن نے افغان جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ امریکہ کے مفاد میں نہیں تھی، جسے بہت عرصہ قبل بند ہو جانا چاہیے تھا۔ انھوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ فوجی انخلا کا فیصلہ انہی کا فیصلہ ہے اور درست سمت کی جانب ایک قدم ہے۔ منگل کے روز وائٹ مزید پڑھیں

طالبان کی امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی قیادت میں ملا عمر کی قبر پر حاضری

کابل (ڈیلی اردو) امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے بعد طالبان کی اعلیٰ قیادت نے بانی ملاعمر کی قبر پر حاضری دی ہے۔ سوشل میڈیا پر تصاویر زیر گردش ہیں جن کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ تصاویر افغان صوبے زابل کی ہیں جہاں اعلیٰ طالبان قیادت ملا عمر کی قبر پر مزید پڑھیں

قطر: دوحہ میں بھارتی سفیر کی طالبان رہنما سے اہم ملاقات

دوحہ (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھارتی سفیر دیپک میتل کی طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ محمد عباس ستانکزئی سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دوبارہ طالبان کے کنٹرول میں چلے جانے اور ہندوکش کی اس ریاست سے امریکا کے فوجی انخلا کی تکمیل کے اگلے ہی روز مزید پڑھیں