آئل ٹینکر پر حملے میں ایران ملوث تھا، جی سیون ممالک کا الزام، ایران نے الزامات رد کر ديے

لندن (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے ایف پی/اے پی/روئٹرز) گزشتہ ہفتے خليج عمان ميں ايک اسرائیلی کمپنی کی ملکیت والے بحری جہاز پر حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے اور اسرائیل نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ جی سیون ممالک نے چھ اگست جمعے کے روز اپنے ایک تازہ بیان میں گزشتہ ہفتے عمان مزید پڑھیں

پاکستان کی افغانستان کے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں مدعو نہ کیے جانے کی شدید مذمت

اسلام آباد (ڈیلی اردو/این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کو مدعو نہ کرنا سلامتی کونسل کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ایک بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم مزید پڑھیں

رحیم یار خان میں مندر پر حملے کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

اسلام آباد (ڈیلی اردو) قومی اسمبلی نے رحیم یار خان میں مندر پر ہونے والے حملے کے خلاف پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے جس میں اس واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں مزید پڑھیں

برطانیہ نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد کردی

لندن (ڈیلی اردو/بی بی سی) برطانوی ہوم آفس نے پاکستان کے سابق وزیرِاعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف مزید پڑھیں

تہران: ابراہیم رئیسی نے ایرانی صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا

تہران (ڈیلی اردو/بی بی سی) 60 سالہ ابراہیم رئیسی نے ایران کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ رئیسی جو ایک سخت گیر عالم کی حیثیت سے معروف ہیں، جون 2021 میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہوئے تھے اور انھیں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا قریبی ساتھی مزید پڑھیں

بلوچستان: مغوی اے این پی رہنما ملک عبید اللہ کاسی کو قتل کر دیا گیا

کوئٹہ (ڈیلی اردو) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی ممبر ملک عبیداللہ کاسی کو بلوچستان میں قتل کر دیا گیا۔ بلوچستان پولیس کے مطابق بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی ممبر ملک عبید اللہ کاسی کو 26 جون 2021 کو نامعلوم مسلح اغواء کاروں نے کچلاک کے نواحی علاقے کلی کیتر گھر کے قریب مزید پڑھیں

کلبھوشن جادھو: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی تجویز دے دی

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی قانون و انصاف سے متعلق قائمہ کمیٹی کے متعدد ارکان نے انڈین جاسوس کلبھوشن جادھو کے لیے قانون سازی کی بجائے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی تجویز دے دی ہے۔ ان ارکان کا کہنا ہے کہ کلبھوشن جادھو ’دشمن ملک‘ سے ہے، مزید پڑھیں

ایران: ہم تمام مشکلات پر قابو پا لیں گے، ابراہیم رئیسی

تہران (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/ڈوئچے ویلے) ایران کے قدامت پسند لیڈر ابراہیم رئیسی کی صدارت کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ رئیسی اقتصادی بحران اور اپنے ملک کے متنازعہ ایٹمی پروگرام کے سبب نہایت مشکل حالات میں ایران کے تیرہویں صدر کی حیثیت سے منتخب ہوئے ہیں۔ منگل تین اگست کو ایران کے مزید پڑھیں

امریکا کا روس کے 24 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے روس کے 24 سفارت کاروں کے ویزوں کی تجدید سے انکار کرتے ہوئے انھیں 3 ستمبر تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے سفیر اناتولی آنتونوف نے بتایا کہ 24 سفارت کاروں کو ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد 3 ستمبر مزید پڑھیں

پاکستان نے ’افغان امن کانفرنس‘ منسوخ کر دی

اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے ) اس کانفرنس کو ابتدا میں جولائی کے وسط میں منعقد کرنے کا پروگرام بنایا گیا تھا۔ تاہم اسے پہلے ملتوی اور اب افغان رہنماوں کے مبینہ پاکستان مخالف رویے کے سبب انتہائی خاموشی اور غیر محسوس طریقے سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق مزید پڑھیں