برطانوی پارلیمنٹ نے تارکین وطن کو روکنے سے متعلق متنازع بل منظور کر لیا

لندن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) برطانیہ میں پورٹ لینڈ کی بندرگاہ پر ایک بحری جہاز لنگر انداز ہوا ہے، جو پانچ سو تارکین وطن کو عارضی رہائش فراہم کرنے کے کام آئے گا، جبکہ برطانیہ کی پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کی آمد کو روکنےسے متعلق ایک ایسے بل کی منظوری دی ہے، جسے متنازعہ مزید پڑھیں

پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے’دہشت گردی’ میں ملوث ہونے کا اشارہ نہیں ملا، امریکا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ہم نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیکھا کہ پاکستان میں یا سرحد کے ساتھ افغان پناہ گزین دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہوں۔ جان کربی نے یہ بیان پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں پریس سیکریٹری مزید پڑھیں

تیونس اور الجیریا کی سرحد کے درمیان 15 تارکین وطن ہلاک

تیونس سٹی (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) تیونس کے حکام نے بتایا ہے کہ اس ہفتے تیونس کے ساحل اور الجزائر کے ساتھ اس کی سرحد پر کم از کم 15 تارکین وطن مردہ پائے گئے ہیں۔ یہ خبر ایسے میں سامنے آئی ہے کہ جب سب صحارا افریقہ سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن مزید پڑھیں

یوکرینی مہاجرین جرمنی میں طویل المدتی قیام کے خواہاں

برلن (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) یوکرین تنازعے کے باعث اپنا ملک چھوڑ کر جرمنی پہنچنے والے زیادہ تر یوکرینی باشندے جرمنی میں طویل المدتی قیام کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوکرین سے جرمنی پہنچنے والے مہاجرین میں سے دو تہائی یا تو جرمن زبان سیکھنے میں مصروف ہیں مزید پڑھیں

3 کشتیوں میں اسپین جانے والے 300 تارکین وطن لاپتا

میڈرڈ (ڈیلی اردو/ رائٹرز) تین کشتیوں پر سینیگال سے اسپین کے کینری جزائر جانے کی کوشش کرنے والے کم ازکم 300 تارکین وطن لاپتا ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق تارکین وطن کے امدادی گروپ ’واکنگ بارڈرز‘ کی ہیلینا مالینو نے بتایا کہ اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے کے لیے سینیگال سے مزید پڑھیں

وسطی بحیرہ روم میں 47 تارکین وطن کو بچا لیا گیا

پیرس (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) یورپ کی طرف غیر محفوظ کشتیوں میں غیر قانونی طور پر سفر کرنے والے تارکین وطن کی امداد کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم کے ایک بحری جہاز نے بحیرہ روم کے پانیوں میں بروقت کارروائی کر کے درجنوں انسانوں کو ریسکیو کر لیا۔ فرانسیسی شہر مارسے سے مزید پڑھیں

بنگلہ دیش: روہنگیا مہاجرین کے کیمپ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

ڈھاکا (ڈیلی اردو/اے ایف پی) بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا مہاجرین کے کیمپ میں ثبوت اکٹھا کرنے کے لیے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے پروسیکیوٹر کے دورے کے بعد جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مہاجرین کے کیمپ میں دو حریف گروپس اراکان روہنگیا سیلویشن مزید پڑھیں

رواں سال اسپین پہنچنے کی کوشش میں 951 تارکین وطن ہلاک ہوئے، کیمینانڈو فرونٹیرس

بارسلونا (ڈیلی اردو) انسانی حقوق کی ایک غیر سرکاری تنظیم ’کیمینانڈو فرونٹیرس‘ کا کہنا ہے کہ 2023 کے پہلے چھ مہینوں میں سمندر کے راستے اسپین پہنچنے کی کوشش میں 49 بچوں سمیت کم از کم 951 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کیمینانڈو فرونٹیرس (واکنگ بارڈرز) کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس مزید پڑھیں

یورپی یونین میں سیاسی پناہ کیلئے ریکارڈ 10 لاکھ درخواستیں

برسلز (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی) گزشتہ برس یورپی یونین میں سیاسی پناہ کے لیے ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے درخواستیں دیں، ان میں سب سے زیادہ درخواستیں شام،افغانستان، ترکی،وینزویلا اور کولمبیا سے تھیں۔ یورپی یونین میں مہاجرت کے ایک نئے منصوبے پر بحث جاری ہے۔ یورپی یونین کی ایجنسی برائے سیاسی پناہ (ای یو اے اے) مزید پڑھیں

یورپی یونین: نئے مہاجرین کو رکن ممالک میں بانٹنے پر اختلافات بدستور برقرار

برسلز (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) یورپی یونین میں تارکینِ وطن سے متعلق مذاکرات میں دوسرے روز بھی اختلافات برقرار رہےجب پولینڈ اور ہنگری اس ماہ کے شروع میں یورپ پہنچنے والے مہاجرین کو 27 رکن ممالک میں بانٹنے کے منصوبے پر ووٹنگ میں ناکامی کے بعد بھی اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔ اس صورت مزید پڑھیں