اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر روک دی گئی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روک دی گئی، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر کے لئے زمین مختص کیے جانے کے چند روز بعد اس کی تعمیر کو روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر تنازعہ مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ مساجد حملہ کیس: سفاک حملہ آور کو 24 اگست کو پھانسی دی جائیگی

کرائسٹ چرچ (ڈیلی اردو) نیوزی لینڈ میں دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 50 نمازیوں کو ہلاک کرنے والے آسٹریلوی حملہ آور کو 24 اگست کو سزائے موت دی جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی عدالت عالیہ کے جج جسٹس کیمرون مینڈر نے مساجد پر حملے میں ملوث آسٹریلوی مزید پڑھیں

‏شیخوپورہ: ٹرین اور ویگن میں تصادم، 20 سکھ یاتری ہلاک، 5 شدید زخمی

شیخوپورہ (ڈیلی اردو) کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں سکھ یاتریوں کی ویگن آگئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 7 شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ’شاہ حسین ایکسپریس‘ٹرین حادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے اسٹیشن کے درمیان بغیر پھاٹک والی ریلوے کراسنگ پر ہوا ہے۔ مزید پڑھیں

مسلم لیگ ق نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی مخالفت کردی

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان مسلم لیگ (ق) نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی مخالفت کرتے ہوئے اعتراض اٹھایا ہے کہ یہ نہ صرف ‘اسلام کی روح کے مفافی ہے’ بلکہ ‘ریاست مدینہ کی بھی توہین ہے’۔ ڈان اخبار کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا مزید پڑھیں

حکومت کیلئے اپنے خرچ پر مندر کی تعمیر جائز نہیں، مفتی تقی عثمانی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سابق جسٹس، ممتاز عالمِ دین اور شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کو اپنی آبادی والے علاقے میں عبادت گاہ برقرار رکھنے کا حق ہے، تاہم حکومت کیلئے جائز نہیں کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے۔ اسلام آباد میں مندر کی مزید پڑھیں

فلسطین: اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، بے حرمتی اور لوٹ مار

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) کل منگل کے روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے باب رحمت پر دھاوا بولا اور مسجد کے اندر گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کے اہلکاروں نے مسجد میں گھس کر وہاں پر موجود سامان اٹھا کر باہر مزید پڑھیں

چین میں اویغور مسلمان خواتین کی جبری نسبندی کا انکشاف

بیجنگ (ڈیلی اردو/بی بی سی) ایک نئی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ چینی حکومت صوبہ سنکیانگ میں رہنے والے اویغور مسلمانوں کی آبادی پر قابو پانے کے لیے اس برادری کی خواتین کی نس بندی کرا رہی ہے یا انھیں مانع حمل آلات کے استعمال پر مجبور کر رہی ہے۔ چینی امور کے مزید پڑھیں

اسلام آباد: یوتھ آف پاراچنار کا احتجاج اور امن مارچ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قباٸلی ضلع لوئر کرم پاراچنار میں بالیش خیل اور پاڑہ چمکنی قبائل کے درمیان گذشتہ چار دن سے جاری جھڑپوں اور مسلح تصادم کے خلاف یوتھ آف پاراچنار کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ اور امن مارچ ہوا۔ جس میں پاراچنار کے شعیہ طلبا کے مزید پڑھیں

حکومت نے بہاولپور میں ہندووں برادری کے 22 گھر مسمار کردیے

لاہور (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور کے قریب تحصیل یزمان کے ایک گاؤں چک باون ڈی بی میں ضلعی انتظامیہ نے ہندووں برادری کے بائیس گھر مسمار کردیے ہیں۔ پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہندو جو کہ اقلیت ہونے کی مزید پڑھیں

دہشتگردوں کی مالی معاونت، جماعت الدعوۃ کے نائب امیر عبدالرحمان مکی سمیت 4 رہنماؤں پر فردِ جرم عائد

لاہور (ڈیلی اردو/وائس آف امریکا) لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے چار اہم رہنماؤں پر فردِ جرم عائد کی ہے۔ عبدالرحمان مکی، یحیٰی عزیز، عبدالاسلام اور ملک ظفر اقبال پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے۔ ملزمان کے خلاف پنجاب کے محکمۂ انسداد دہشت گردی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) مزید پڑھیں