ایران: ہم دہشت گردانہ حملے کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

تہران + واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران ایرانی سرزمین پر یہ مہلک ترین حملہ تھا، جس میں گزشتہ روز کم از کم 84 افراد مارے گئے تھے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان خونریز دھماکوں کا ذمہ دار کون ہے؟ بدھ کے روز ایران کے شہر کرمان مزید پڑھیں

اسلام آباد میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سپاہ صحابہ کا اہم رہنما مولانا مسعود الرحمٰن ہلاک

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان کے ترجمان، سنی علما کونسل کے سینئر رہنما اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا مسعود الرحمن عثمانی قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مسعود الرحمٰن عثمانی پر فائرنگ کی مزید پڑھیں

کینیڈا نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) کینیڈین ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ دہشتگردی، بےامنی، فرقہ وارانہ تشدد اور اغوا کا خطرہ ہے۔ کینیڈا کی حکومت اور ہائی کمیشن نے پاکستان کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ ہدایت نامہ میں سیکیورٹی لیول 2 میں پاکستان کے سفر میں بہت زیادہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا۔ مزید پڑھیں

امریکی ریاست نیوجرسی میں امام مسجد نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے ہلاک

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) امریکی ریاست نیو جرسی کے عہدے داروں نے بتایا ہےکہ امام حسن شریف کو بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔ BREAKING: Imam killed in shooting outside Newark mosque, shooter at large, authorities say https://t.co/gLZlND5rHt مزید پڑھیں

متنازع مصنف سلمان رشدی پر حملے کے مقدمے کی سماعت مؤخر کیوں کی گئی؟

نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) متنازع مصنف سلمان رشدی کی نئی کتاب آنے کو ہے اور اسی وجہ سے چھرا گھونپنے کے الزام میں قید ملزم کے مقدمے کی سماعت روک دی گئی۔ مدعا علیہ کے وکلاء کی دلیل ہے کہ وہ اس کتاب کا جائزہ لینے کے حقدار ہیں۔ امریکہ میں سن مزید پڑھیں

بھارتی ریاست منی پور میں پھر کشیدگی: چار مسلمانوں کی ہلاکت، سات سیکیورٹی اہلکار زخمی

نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں چار مسلمانوں کی ہلاکت کے بعد تشدد کی تازہ وارداتیں ہوئی ہیں جن میں کم از کم سات سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال تین مئی سے مزید پڑھیں

حریت تنظیموں پر پابندی اور انعامات کا اعلان؛ بھارتی کشمیر میں حکومت کی نئی حکمتِ عملی کیا ہے؟

سرینگر + نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) ‏بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں حالیہ دنوں میں بے امنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام اور عسکریت پسندی پر قابو پانے کے لیے مودی حکومت نے ایک نئی حکمتِ عملی اختیار کی ہے۔ بھارتی حکومت نے کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیموں پر پابندی لگانے مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کے لیے 2023 ء کیسا رہا؟

برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ نے مشرق وسطیٰ کے سیاسی منظر نامے میں نمایاں تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔ فی الحال اسرائیل اور عرب ممالک میں تعلقات کی بہتری اور قربت کی کوششیں ماند پڑ گئی ہیں۔ لیکن کیا حالات اسی طرح رہیں گے؟ حالیہ چند برسوں میں عرب دنیا مزید پڑھیں

نائیجیریا میں کرسمس کے موقع پر گھروں اور عبادت گاہوں پر حملوں میں 160 مسیحی ہلاک، 300 سے زائد زخمی

ابوجا (ڈیلی اردو) نائیجیریا میں کرسمس کے موقع پر حملوں میں مارے گئے مسیحیوں کی تعداد 160 ہوگئی۔ وسطی ریاست پلاٹیو میں کیے گئے ان حملوں میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، حملہ آوروں نے 2 علاقوں میں مسیحیوں کی 20 بستیوں کو نشانہ بنایا اور سوا دو سو گھروں اور عبادت مزید پڑھیں

ترکیہ میں گرجا گھروں، عبادت گاہوں پر حملوں کی منصوبہ بندی ناکام، 29 داعشی گرفتار

انقرہ (ڈیلی اردو/اناطولیہ/رائٹرز/وی او اے) ترک حکام نے کہا ہے کہ ملک کے 9 صوبوں میں کی جانے والی کارروائیوں میں شدت پسند گروپ داعش سے تعلق کے شبہ میں 29 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ یہ گروپ اسلامک اسٹیٹ کے نام سے بھی اپنی پہچان رکھتا ہے۔ ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے مزید پڑھیں