افغانستان: طالبان کا افغان ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

کابل (بیورو رپورٹ) افغانستان میں افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گرنے سے تین سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے میدان وردک کے ضلع جغاتو میں افغان ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر ایم آئی-17 گر کر تباہ ہونے سے 3 اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں مزید پڑھیں

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو ایک شخص نے تھپڑ مار دیا، دو افراد گرفتار

پیرس (ڈیلی اردو/بی بی سی) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو جنوب مشرقی فرانس کے سرکاری دورے پر ایک شہری کی جانب سے تھپڑ مارا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منگل کو صدر ایمانوئیل میکرون ویلانس شہر کے ایک علاقے میں موجود تھے جب ان کی جانب سے مزید پڑھیں

کینیڈا میں پاکستانی خاندان کا قتل بڑھتے اسلامی فوبیا کی مثال ہے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان کا قتل مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی مثال ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے قتل کیے جانے پر ٹویٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں مسلمان پاکستانی نژاد مزید پڑھیں

ایٹمی ہتھیاروں پر اخراجات میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز کا اضافہ

جینوا (ڈیلی اردو) جب پوری دنیا کورونا وائرس سے بقا کی جنگ لڑ رہی ہے ایٹمی طاقتوں نے ایٹمی ہتھیاروں پر اخراجات میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز کا اضافہ کر دیا۔ نیوکلیئر ہتھیاروں کے خاتمے کی بین الاقوامی تنظیم آئی سی اے این نے دنیا کے ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح 9 ممالک کے اخراجات مزید پڑھیں

سعودی عرب کا کمال اتا ترک (ساجد خان)

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خبروں میں رہنے کا فن جانتا ہے۔ صحافی جمال خاشوگی کا قتل ہو یا یمن پر حملہ، بہت سے متنازعہ واقعات میں شہزادہ سلمان ہمیشہ سرفہرست رہے ہیں لیکن وقت کے گزرنے کے ساتھ ان کی طبیعت میں ٹھہراؤ آتا نظر آ رہا ہے اور شاید وہ بھانپ مزید پڑھیں

طالبان نے افغانستان کے ضلع شَہرَک پر قبضہ کرلیا، 150 افغان اہلکار ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں طالبان کے حملے بڑھ گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 افغان فوجی ہلاک کردئے، صوبہ غور کا ضلع شَہرَک مکمل طور پر طالبان کے قبضے میں چلاگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں طالبان کے حملوں میں خوفناک اضافہ ہونے لگا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں طالبان کے حملوں میں مزید پڑھیں

صدارتی انتخابات: خالی ووٹ دینا حرام ہے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای

بین الاقوامی ویب ڈیسک 07 جون 2021 تہران:ایران میں 18 جون کو مقررہ صدارتی انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے۔ ایسے میں ایرانی رہبر اعلیٰ (سپریم لیڈر) آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک بار پھر عوام پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابات میں بھرپور انداز سے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ مزید پڑھیں

بلوچستان: قلات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، بلوچ لبریشن آرمی کا نائب کمانڈر گرفتار

سکھر (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سندھ ( سی ٹی ڈی) نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا دہشت گرد گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اتوار کو سائٹ ایریا کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر خدا بخش مری کو گرفتار کیا مزید پڑھیں

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کا تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سندھ نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کے تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے سولجر بازار میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر شمشاد خان کو گرفتار کرلیا۔ انچارج مزید پڑھیں

پینٹاگون نے مذموم کارروائیوں کیلئے دنیا کی سب سے بڑی خفیہ فوج تشکیل دی ہے، نیوز ویک

نیویارک (ڈیلی اردو) پینٹا گون نے گزشتہ 10 سالوں میں دنیا کی سب سے بڑی خفیہ فوج تشکیل دی ہے جس نے بہت مذموم کارروائیاں کیں جن کی خود امریکہ نے بھی متعدد مرتبہ مذمت کی۔ ملٹری کی خفیہ انڈر کور فوج کے اندر کے عنوان سے امریکی میگزین نیوز ویک کی خصوصی رپورٹ میں مزید پڑھیں