ایچ آر سی پی کی وزیراعظم کے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے کے بیان کی مذمت

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان انسانی حقوق کمیشن (ایچ آر سی پی) نے وزیر اعظم عمران خان کے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے کے بیان کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں کمیشن نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے اس تاثر کی مذمت کرتے ہیں کہ پردے سے جنسی زیادتی رُک جائے گی۔ مزید پڑھیں

چین: سنکیانگ نے سابق عہدیدار کے علیحدگی، دہشتگری کے جرائم کا پردہ چاک کردیا

ارمچی(شِنہوا/ڈیلی اردو) چین کے شمال مغرب میں واقع سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقہ کے عدالتی حکام نے سابق سرکاری عہدیدار شیرزات باؤدون کے جرائم کا پردہ چاک کردیا ہے جنہوں نے دہشت گرد گروہ کے ساتھ مل کر سازش کی اور ایک عہدیدار کی شناخت کے تحت علیحدگی کی سرگرمیاں منعقد کیں۔ سنکیانگ کی اعلیٰ عوامی مزید پڑھیں

یوکرین طیارہ حادثہ: ایران نے 10 فوجی عہدیداران پر فرد جرم عائد کردی

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے یوکرین طیارہ حادثے کے کیس میں 10 فوجی عہدیداران پر فرد جرم عائد کردی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے 2020 میں امریکا ایران کشیدگی کے دوران مبینہ طور پر غلطی سے نشانہ بنائے جانے والے یوکرین کے مسافر طیارے کے کیس میں 10 عہدیداران پر فرد جرم مزید پڑھیں

مسز سری لنکا 2021: سٹیج پر لڑائی، فاتح حسینہ کے سر پر چوٹیں، ہسپتال منتقل

کولمبو (ڈیلی اردو/بی بی سی) سری لنکا کے سب سے بڑے مقابلہِ حسن میں سٹیج پر لڑائی کے بعد فاتح حسینہ کے سر پر چوٹیں آئی ہیں۔ پشپیکا ڈی سلوا کو سنیچر کے روز سرکاری ٹی وی چینل پر سب کے سامنے مسز سری لنکا کا تاج پہنایا گیا تھا۔ لیکن کچھ ہی لمحوں بعد مزید پڑھیں

نائیجیریا میں مسلح افراد کا جیل پر حملہ، 1844 قیدی فرار

ابوجا (ڈیلی اردو) نائیجیریا میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1844 قیدی فرار ہوگئے۔ صوبے ایمو میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1844 قیدی فرار ہوگئے، حملہ آور مشین گن، راکٹ لانچر اور گرنیڈ سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے جب کہ مزید پڑھیں

جج قتل کیس: لطیف آفریدی کے بیٹے دانش سمیت 3 افراد گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو) انسداد دہشت گردی عدالت سوات کے جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کرتے ہوئے تین ملزموں کو حراست میں لے ہے جبکہ مقدمے میں نامزد سپریم کورٹ بار کونسل کے صدر لطیف آفریدی کے بیٹے کی بھی ضلع خیبر سے گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے جج مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری ہلاک، اہلیہ شدید زخمی

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی فورسز نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری ہلاک اور اہلیہ شدید زخمی ہو گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں فائرنگ کا واقعہ علی الصبح پیش آیا جب جوڑا اپنی گاڑی میں سفر کر رہا تھا تو اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کردی جس مزید پڑھیں

ایران میں اسرائیلی سمیت متعدد غیر ملکی جاسوس گرفتار

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے انٹیلی جنس ایجنسیوں نے شمال مغربی صوبہ مشرقی آذربائیجان میں ایک اسرائیلی سمیت متعدد غیر ملکی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس صوبہ کے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس نے سوموار کے روز سرکاری میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ’’ ایک اسرائیلی جاسوس اور متعدد دوسرے مزید پڑھیں

ترکی میں ناکام بغاوت کے الزام میں 10 ریٹائرڈ ایڈمرلز گرفتار

انقرہ (ڈیلی اردو) ترکی میں حکومت پر تنقید کرنے پر 10 ریٹائرڈ ایڈمرلز کو حراست میں لے لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک حکام نے 100 سے زائد نیوی کے سابق سینئر افسران پر مشتمل ایک گروپ کی جانب سے حکومت کے خلاف بیان جاری کرنے پر 10 سابق ایڈمرلز کو حراست میں مزید پڑھیں

صوابی میں فائرنگ، انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی اہلیہ اور دو بچوں سمیت ہلاک، 2 محافظ زخمی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ضلع سوات کی انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی، بیوی اور دو بچوں سمیت ہلاک اور دو محافظ شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جج آفتاب آفریدی پشاور سے اسلام آباد جارہے تھے مزید پڑھیں