روس کے اپوزیشن رہنما اور صدر پوٹن کے ناقد الیکسی نوالنی جیل میں ہلاک

ماسکو (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز/وی او اے) روس میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے والے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ناقد اور اپوزیشن رہنما 47 سالہ الیکسی نوالنی جیل میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ روس کی فیڈرل پریزن سروس نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعے کو سیر کے بعد نوالنی کی طبیعت خراب ہو گئی مزید پڑھیں

دو افغان باشندے گوانتاناموبے میں طویل قید کے بعد کابل واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان نے کہا ہے کہ امریکہ کے کیوبا میں حراستی مرکز گوانتانامو بے میں 14 برس قید گزارنے والے دو افغان شہریوں کی عمان میں جاری نظر بندی ختم ہو گئی ہے جس کے بعد وہ کابل پہنچ گئے ہیں۔ طالبان کی وزارتِ داخلہ مزید پڑھیں

بلوچستان: قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر یاسر بازئی نے بتایا کہ لاشیں قلعہ سیف اللہ شہر کے قریبی پہاڑی سلسلے سے برآمد کی گئی ہیں جنہیں شناخت کے لیے سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا گیا مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، محسن داوڑ سمیت 13 زخمی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے 3 کارکن ہلاک ہوگئے جبکہ سربراہ اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 40 کے امیدوار محسن داوڑ سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق ہفتے کو مزید پڑھیں

شانگلہ میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

سوات (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں پولیس اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں اس کے چار کارکن ہلاک ہو گئے ہیں، مزید پڑھیں

مودی حکومت مسلمانوں کی املاک مسمار کرنا بند کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کی کئی ریاستوں میں مسلمانوں کے گھروں، دکانوں اور عبادت گاہوں کو منہدم کرنے کے متعلق رپورٹیں جاری کی ہیں۔ اور بھارتی حکام سے مسلمانوں کی املاک کی “غیر قانونی” مسماری کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے املاک کی مزید پڑھیں

کینیڈا نے حماس اور اسلامی جہاد کے 11 رہنماؤں پر پابندیاں عائد کردیں

اوٹاوا (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) کینیڈا نے حماس اور اسلامی جہاد کے 11 رہنماؤں پر پابندیاں لگادیں جن کے تحت زد میں آنے والوں کے سفر پر پابندی اور اثاثے منجمد ہوں گے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پابندیوں کی فہرست میں حماس رہنما یحیٰی سنوار اور محمد الضیف بھی شامل ہیں۔ کینیڈین وزارت مزید پڑھیں

اسلام آباد: جامعہ مسجد بلال سے 10 سالہ بچے کی ذبح شدہ لاش برآمد

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مسجد سے ذبح کئے کیے گئے 10 سالہ بچے کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ بچے کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جی سکس مزید پڑھیں

اشتعال انگیز بیانات کا الزام: بھارتی پولیس نے معروف مبلغ مفتی سلمان ازہری کو گرفتار کرلیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو/پی ٹی آئی/ڈی ڈبلیو) بھارت کے ایک اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری کو گجرات پولیس نے اشتعال انگیز بیانات کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس مفتی سلمان کو جب تھانے لے کر پہنچی، تو ان کی حمایت میں وہاں بڑی بھیڑ جمع ہو گئی۔ بھارت کے اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری مزید پڑھیں

روس میں انڈین سفارتخانے کا ملازم پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار

ماسکو (ڈیلی اردو/بی بی سی) انڈین پولیس نے روس میں انڈین سفارت خانے کے ایک ملازم کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ انڈین ریاست اُتر پردیش کی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (اے ٹی ایس) نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ گرفتار کیا گیا شخص ستیندر سیوال مزید پڑھیں