دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہزار 551 سے تجاویز، 13 لاکھ 66 ہزار متاثر

واشنگٹن (ڈیلی اردو) دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہزار 551 سے تجاوز کرگئی جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 66 ہزار 685 سے بھی زائد ہے۔ عالمی ادارہ صحت اور متعدد عالمی اداروں کی جانب سے بنائے گئے کورونا وائرس کے عالمی آن لائن میپ کے مطابق مزید پڑھیں

امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت نے کلوروکوین کی برآمد سے پابندی ہٹا لی

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت کی وزارتِ خارجہ کے مطابق ہندوستان نے کلوروکوین اور پیراسٹامول سمیت 14 دواؤں کی برآمد پر سے پابندی ہٹاتے ہوئے ان دواؤں کی ’مناسب مقدار‘ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت ان دواؤں کو ہمسایہ ممالک مزید پڑھیں

میڈیکل سامان آرمی چیف کی ہدایت پر کوئٹہ بھجوایا گیا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ڈیلی اردو) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ میڈیکل سامان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر کوئٹہ بھجوایا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس فرنٹ لائن سپاہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے مزید پڑھیں

کررونا وائرس: پاکستان میں ہلاکتیں 55 تک پہنچ گئیں، 4004 متاثر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 55 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4004 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 55 ہلاکتوں میں مزید پڑھیں

چین: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کررونا وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی

بیجنگ (ڈیلی اردو) دنیا بھر کے 200 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لینے والی وبا کورونا وائرس کے مرکز چین سے پہلی بار گزشتہ 3 ماہ میں کوئی بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں چین میں کورونا وائرس کے مزید 32 کیس سامنے آئے ہیں تاہم اس مزید پڑھیں

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 11 ہزار کے قریب پہنچ گئیں

نیو یارک (ڈیلی اردو) جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا وائرس سے 1150 اموات ہوئی ہیں، جو کہ اب تک کسی بھی ملک میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ سوموار کو فرانس میں 830 جبکہ سپین میں 630 اموات ریکارڈ مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان: انتظامیہ نے قرنطینہ میں احتجاج کی خبریں دینے والے ڈیلی اردو کے دو صحافی گرفتار کروا دیئے

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی اردو/ساوتھ ایشین نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم قرنطینہ میں رکھے گیے زائرین کی جانب سے مقامی انتظامیہ اور قرنطینہ کے عملے کے نامناسب برتاو کے خلاف اتوار کو ہونے والے احتجاج کی خبریں دینے پر مقامی انتظامیہ نے ڈیلی اردو کے دو سینئر صحافیوں سید توقیر حسین زیدی اور سید مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج نے القدس کے فلسطینی گورنر کو متعدد ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس ایک کارروائی کے دوران فلسطینی اتھارٹی کے گورنر اور تحریک فتح کے ایک سیکرٹری سمیت متعدد دیگر اہم رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے بھی کم عرصے میں یہ ساتواں موقع ہے کہ عدنان غیث کو مجرمانہ سرگرمیوں کے مزید پڑھیں

کوئٹہ: کررونا وائرس کیلئے حفاظتی طبی سامان کے مطالبہ پر ڈاکٹرز گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان میں کررونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر حفاظتی طبی سامان کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ​ طبی عملے کی گرفتاریوں کے بعد صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے ہڑتال شروع کر دی مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان: قرنطینہ سینٹر کے خلاف خبریں دینے پر ڈیلی اردو کے دو صحافی گرفتار

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ڈیرہ اسماعیل خان کینٹ تھانے کی پولیس کا صحافی توقیر حسین زیدی اور وجاہت حسین زیدی کے گھر پر دھاوا، دونوں صحافیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ فیملی والوں سے لیڈیز پولیس کی بدتمیزی۔ ڈیلی اردو کے مطابق سید توقیر حسین زیدی اور سید وجاہت حسین زیدی نے گومل میڈیکل کالج کورنٹین مزید پڑھیں