دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 53 ہزار سے تجاوز کر گئیں، 10 لاکھ 18 ہزار سے زائد متاثر

واشنگٹن (ویب ڈیسک) عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اب تک 53 ہزار 300 سے زائد جانیں ضائع ہو چکی ہیں جب کہ 10 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی۔ کورونا وائرس کے باعث مزید پڑھیں

ایران میں 8 ہزار پاکستانی موجود ہیں، واپسی کا فیصلہ وفاقی حکومت کریگی، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا سیلف آئسولیشن کے سوا کوئی علاج نہیں ہے۔ بولان میڈیکل کمپلیکس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یورپ، چین، امریکا اور دیگر ممالک بھی بہت سوچ کے بعد لاک ڈاون مزید پڑھیں

کررونا وائرس سے 6000 ہلاکتیں: امریکی بحریہ نے مدد کیلئے خط لکھنے والے کپتان کو فارغ کردیا

نیو یارک (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکی بحری بیڑے، روزویلٹ کے کپتان بریٹ کوزئیر کو اس شکایت پر امریکی بحریہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ کپتان کوزئیر کی جانب سے ان کے حکام مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا میں ایران سے آئے زائرین کی سکریننگ مکمل، 121 کلیئر قرار، وزیر صحت

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں ایران سے آئے 121 زائرین کی سکریننگ مکمل کر لی گئی، رپورٹ منفی آنے پر گھروں میں جانے کی اجازت دے دی۔ خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ تفتان سے آئے 121 افراد کی سکریننگ مزید پڑھیں

کررونا وائرس: پاکستانی حکام کو 41 ہزار تبلیغیوں کی تلاش

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا وائرس عالمی وباء کی نگرانی کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ وہ 41 ہزار افراد کی تلاش کر رہے ہیں جو لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ کے مرکزی اجتماع میں شرکت کرنے کے بعد ملک بھر میں پھیل گئے ہیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق 5 ہزار 200 ٹیمیں جو مزید پڑھیں

امریکی کمیشن کا پاکستان میں شیعہ ہزارہ برادری کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد (ش ح ط) امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کا پاکستان میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (USCIRF) نے بیان میں پاکستان کے شمالی مشرقی صوبے بلوچستان کے مزید پڑھیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے تبلیغی سمیت مزید 5 افراد جاں بحق، تعداد 33 ہوگئی، 2291 متاثر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے آج جمعرات کو ایک تبلیغی سمیت مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی جب کہ مزید 69 کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2291 تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے مزید پڑھیں

کررونا وائرس پھیلانے کا الزام: تبلیغیوں کا طالبانی جرم ناقابل معافی ہے، بھارتی وزیر

نئی دہلی (ڈیلی اردو/وائس آف امریکا) نئی دہلی کی بستی حضرت نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے ہیڈ کوارٹرز (مرکز) میں ٹھہرنے والے مندوبین میں سے متعدد افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1637 ہو گئی ہے جب کہ مزید پڑھیں

کررونا وائرس: اسرائیل نے میزائل کارخانے کو وینٹی لیٹر بنانے کی فیکٹری میں تبدیل کردیا

نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز) کورونا وائرس کے مریضوں کی زندگی بچانے کے لیے انتہائی اہم ضرورت وینٹی لیٹرز کی تیاری میں دنیا بھر کی حکومتیں اور مختلف کمپنیاں ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اسرائیل نے تو میزائل تیار کرنے کے ایک کارخانے کو ہی اس مقصد کے لیے مزید پڑھیں

امریکی جنگی بحری بیڑوں پر کورونا کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 700 متاثر

واشنگٹن (ڈیلی اردو) کورونا وائرس نے جہاں دنیا کے جدید ترین ممالک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے وہیں سپرپاور امریکا کی فوج بھی اس وائرس کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث اب تک دنیا میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد کیسز امریکا سے مزید پڑھیں