جنوبی وزیرستان: شدت پسندوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی، اسلحہ اور گاڑی ساتھ لے گئے

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں نے رات کو پولیس اسٹیشن راغزائی پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے دو پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے پولیس اسٹیشن راغزائی پر رات کی تاریکی میں مزید پڑھیں

لکی مروت میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے عبدالخیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی فورس کے مشترکہ انٹلیجنس بیسڈ اپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔ https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1589698196129075200?t=_gi4NjheAyXZ3XyfOw1dhw&s=19 تفصیلات کے مطابق تھانہ پیزو کے علاقے عبدالخیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع مزید پڑھیں

صحافی ارشد شریف کی گاڑی روکنے کی وجہ مشکوک ہے، کینیا پولیس اتھارٹی

نیروبی (ڈیلی اردو/وی او اے) کینیا میں پولیس کے نگران ادارے کی کمشنر کا کہنا ہے ارشد شریف کی گاڑی کو ناکے پر روکنے کے اسباب پر شکوک پائے جاتے ہیں۔ وائس آف امریکہ کی کینیا میں موجود نمائندہ ارم عباسی کو دیے گئے انٹرویو میں کینیا کی انڈیپنڈنٹ پولیسنگ اتھارٹی (آئی پی او اے) مزید پڑھیں

مجھے سلمان تاثیر کی طرح قتل کرنے کا پلان تھا، عمران خان

لاہور (ڈیلی اردو) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مجھے سلمان تاثیر کی طرح قتل کرنے کا پلان تھا، معلوم تھا کہ وزیر آباد یا گجرات میں قتل کیا جائے گا۔ لاہور میں بیرسٹر اعتزاز احسن سے ملاقات اور سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا جب میری مقبولیت بڑھی تو مزید پڑھیں

بلوچستان: بولان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بچوں سمیت 11 بلوچ خواتین ‘لاپتا’

کوئٹہ (ڈیلی اردو/وی او اے) بلوچستان میں ‘لاپتا افراد’ کی بازیابی کے لیے کام کرنے والی تنظیم ‘وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع بولان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کم عمر بچوں سمیت 11 خواتین ‘لاپتا’ ہو گئی ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک خاتون کی ویڈیو بھی گردش کر مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ: سانحہ کرائسٹ چرچ کے مجرم نے سزا کیخلاف اپیل دائر کردی

آکلینڈ (ڈیلی اردو) کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کے مجرم نے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔ نیوزی لینڈ کے عدالتی حکام کے مطابق برینٹن ٹیرنٹ نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے تاہم ابھی اسے سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ 2020 میں نیوزی لینڈ کی عدالت نے برینٹن ٹیرنٹ مزید پڑھیں

گلگت بلتستان میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کا اسکول نذرِ آتش کردیا

پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے زیرِ انتظام علاقے گلگت بلتستان میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کا اسکول نذرِ آتش کر دیا ہے۔ وزیرِ اعلٰی گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیرِ اعلٰی نے اسکول کو فوری طور پر بحال کر کے مزید پڑھیں

فرانس: 11 بشپس پر جنسی زیادتی کرنے کا الزام، کارڈینل نے اعتراف کرلیا

پیرس (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) ایک کارڈینل نے 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔ گزشتہ برس ایک فرانسیسی پینل نے اندازہ لگایا تھا کہ 70 برسوں میں 3 لاکھ 3 ہزار بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ فرانسیسی کیتھولک چرچ ان دنوں اسکینڈلز کی زد میں مزید پڑھیں

وزیراعظم کا ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سینیئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ہلاکت کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا ہے۔ وزیر اعظم سے لکھے جانے والے خط میں ارشد شریف کی موت کے حقائق جاننے کے لیے جوڈیشل مزید پڑھیں

ایران: شیراز میں ‘شاہ چراغ مسجد’ پر حملے کے الزام میں 26 غیر ملکی گرفتار

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے 26 غیر ملکیوں کو شیراز کی مقدس ترین مقام ‘شاہ چراغ مسجد’ پر ہونے والے حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا، جس کا دعویٰ داعش نے کیا تھا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق 26 اکتوبر کو شیراز شہر میں مزید پڑھیں