کینیڈا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

اوٹاوا (ڈیلی اردو) کینیڈا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں،کینیڈا نے ایران کے 6 افراد اور 4 اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کینیڈا کی ایران پر لگائی گئی پابندیوں کی فہرست میں قدس فورس کے کمانڈر محمد کرامی بھی شامل مزید پڑھیں

روسی خفیہ ایجنسیوں سے تعلق کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکورٹی چیف برطرف

برلن (ڈیلی اردو) روس کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطوں کے الزام پر جرمنی کے سائبر سیکورٹی چیف کو برطرف کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطوں پر سائبر سیکورٹی چیف شوئن بوہم کو عہدے سے برطرف کردیا مزید پڑھیں

سعودی عرب کے خلاف ٹوئٹس کرنے پر امریکی شہری کو 16 سال قید کی سزا

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) ایک سعودی نژاد امریکی شہری کے اہل خاندان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں اسے ایسی ٹوئیٹس کے لیے گرفتار کرکے اذیتیں دی گئیں اور سولہ سال قید کی سزا دی گئی جو اس نے اس وقت کی تھیں جب وہ امریکہ میں تھا۔ دبئی سے اے پی مزید پڑھیں

سابق برطانوی رائل پائلٹوں کو اپنی مہارت چینی فوج کو منتقل کرنے کیلئے بڑی رقم کا لالچ دیا جارہا ہے، وزارت دفاع

لندن (ڈیلی اردو/بی بی سی) برطانوی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق برطانوی فوجی پائلٹوں کو اپنی مہارت چینی فوج کو منتقل کرنے کے لیے بڑی رقم کا لالچ دیا جا رہا ہے۔ خیال ہے کہ برطانیہ کے 30 سابق فوجی پائلٹ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ارکان کو تربیت مزید پڑھیں

روس عسکری طور پر’ دیوالیہ’ ہو چکا ہے، یوکرینی صدر

کیف (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ایرانی ہتھیاروں کا استعمال اس بات کا اعتراف ہے کہ ماسکو اپنی کوششوں میں ناکام ہو چکا ہے۔ ادھر روسی حمایت یافتہ حکام کا کہنا ہے کہ ‘مستقبل قریب’ میں ہی خیرسون کے لیے جنگ شروع کی جائے گی۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی مزید پڑھیں

تحریک طالبان اور دیگر بین الاقوامی گروہوں کیخلاف کارروائی پاکستان کے مفاد میں ہے، امریکا

واشنگٹن ڈی سی (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکی محکمۂ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے بدھ کے روز پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان دنیا میں ان چند ممالک میں سے ہے جنہوں نے دہشت گردی سے بہت نقصان اٹھایا ہے، اس لیے علاقائی استحکام اور سلامتی کے خلاف تحریک طالبان پاکستان مزید پڑھیں

نائیجیریا میں چرچ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 خواتین ہلاک، متعدد افراد زخمی

ابوجا (ڈیلی اردو/اے پی پی) نائیجیریا کے وسطی علاقے میں ایک چرچ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو خواتین ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ چینی خبررساں ادارے نے نائیجیریا کی وسطی ریاست کوگی کے دارالحکومت لوکوجا کے پولیس ترجمان ولیم اووے آیا کے حوالے سے بتایا کہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش مزید پڑھیں

مالی میں امن فورس پر حملہ، 3 فوجی ہلاک، 3 زخمی، سلامتی کونسل کی مذمت

اقوام متحدہ (ڈیلی اردو/اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مالی میں امن فورس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ حملے میں امن فورس کے 3 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل کے اراکین نے بیان میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی مزید پڑھیں

بھارت نے پلٹزر ایوارڈ یافتہ خاتون صحافی کو امریکا جانے سے روک دیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) کشمیری فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد مٹو کو بھارتی امیگریشن حکام نے کوئی وجہ بتائے بغیر دہلی ہوائی اڈے پر روک دیا، وہ پلٹزر انعام لینے نیویارک جا رہی تھیں۔ ایک برس کے اندر دوسری مرتبہ انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا ہے۔ نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر منگل مزید پڑھیں

افغان طالبان نے پنجشیر سے پکڑے گئے قیدیوں کو قتل کر دیا ہے، برطانوی رپورٹ

کابل (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی) افغانستان میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ ماہ وادی پنجشیر میں پکڑے گئے 27 قیدیوں کو طالبان نے قتل کر دیا ہے۔ طالبان کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ یہ افراد عسکری کارروائی کے دوران مارے گئے تھے۔ برطانیہ کی این جی او مزید پڑھیں