ولی عہد محمد بن سلمان کو جمال خشوگی قتل کے مقدمے میں استثنا حاصل ہے، امریکا

واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) امریکہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو جمال خشوگی کے قتل کے معاملے میں قانونی کارروائی سے استثنا حاصل ہے۔ جمعرات کو جوبائیڈن حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی سرکاری مزید پڑھیں

ماسکو کانفرنس: ‘عالمی برادری چاہتی ہے کہ طالبان اپنے وعدے پورے کریں’

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان میں طالبان حکومت نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کسی فرد یا گروہ کو افغانستان کی سرزمین خطے کے استحکام کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ طالبان کی وزارتِ خارجہ کا یہ بیان روس کی میزبانی میں افغانستان سے مزید پڑھیں

میانمار میں 4 غیر ملکیوں سمیت 6 ہزار قیدیوں کی رہائی

ینگون (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/رائٹرز/ڈی پی اے) میانمار کے ایک آزاد میڈیا ادارے ‘میانمار ناؤ’ کے مطابق ملک کی فوجی جنتا نے ایک عام معافی کے تحت چار غیر ملکیوں سمیت تقریبا چھ ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایک سینیئر افسر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو مزید پڑھیں

رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر ایک اور مقدمے میں گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو/وی او اے) محکمۂ داخلہ سندھ نے رکنِ قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کو گرفتاری کے تقریباً 23 ماہ اور چار مقدمات میں ضمانت کے بعد ایک اور مقدمے میں گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیےہیں۔ وائس آف امریکہ کو محکمۂ داخلہ سندھ کے جاری مزید پڑھیں

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن ڈی سی (ڈیلی اردو/ وی او اے/اے پی) امریکہ کے سابق صدر اور ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق امریکی صدر کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب حال ہی میں امریکہ مزید پڑھیں

لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی کوئٹہ آمد، ’کمیشن جبری لاپتہ کرنے کے واقعات کا جائزہ لے رہا ہے‘

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے طلباء کی شکایات کا جائزہ لینے کیلئے انکوائری کمیشن لاپتہ افراد کے کیمپ کوئٹہ پہنچ گیا، وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز کے سربراہ ماما قدیر سے اختر جان مینگل نے ملاقات کی۔ کنوینیئر بلوچستان طلباء مسائل قائمہ کمیٹی کے سربراہ، بی این پی سربراہ ایم این اے سردار اختر جان مزید پڑھیں

برطانیہ نے پاکستان کو ’ہائی رسک تھرڈ کنٹریز‘ لسٹ سے نکال دیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سے باضابطہ طور پر نکال دیا ہے۔ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کیخلاف پاکستان کی جانب سے کیے گئے موثر اقدامات کے اعتراف میں برطانیہ نے پاکستان کو ”ہائی مزید پڑھیں

یورپی یونین دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کا معترف ہے، یلوا جانسن

اسلام آباد (ڈیلی اردو) یورپی کمشنر برائے امور داخلہ و مائیگریشن یلوا جانسن نے کہا ہے کہ یورپی یونین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا معترف ہے۔ دفتر خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یلوا جانسن نے کہا کہ میں مزید پڑھیں

انڈونیشیا: امریکہ اور چین میں کشیدگی کے دوران جو بائیڈن اور شی جن پنگ کی ملاقات

جکارتہ (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے پیر کو پہلی روبرو ملاقات کی۔ بائیڈن کے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے تقریباً دو سال بعد ہونے والی یہ ملاقات ایسے ماحول میں ہو رہی ہے جب دونوں سپر پاورز کے درمیان اقتصادی اور بین مزید پڑھیں

بھارت: کرناٹک میں ٹیپو سلطان کے مجوزہ مجسمے پر تنازع

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ ڈوئچے ویلے) کرناٹک کی حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ٹیپو سلطان کا مجسمہ نصب کرنے کے کانگریسی رکن پارلیمان کی تجویز کی مذمت کی ہے۔ جبکہ شدت پسند ہندو تنظیم سری رام سینا کا کہنا ہے کہ اگر مجسمہ نصب کیا گیا تو وہ اسے منہدم کر دے گی۔ جنوبی صوبے مزید پڑھیں