حملے کا خدشہ، وزارت داخلہ کا پی ٹی آئی سے راولپنڈی میں مارچ مؤخر کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو خط لکھا ہے۔ وزارت داخلہ کا خط میں کہنا ہے کہ مارچ کے دوران عمران خان اور شرکاء کو خطرہ ہے، لہٰذا سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات عمل میں لائے جائیں۔ داخلہ نے رسک اسسمنٹ مزید پڑھیں

لکی مروت میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مطلوب دہشت گرد ہلاک

لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس، سیکورٹی فورسز، حساس اداروں اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ بنوں ریجن کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔ https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1595302003797889024?t=MujYQezg0nkCKfBNmATkpg&s=19 ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ نورنگ اور غوریوالہ کے قریب سرحدی مزید پڑھیں

بلوچ عسکریت پسند کمانڈر گلزار امام کی گرفتاری کیا اہم پیشرفت ہے؟

کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیم بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سربراہ گلزار امام حکومت پاکستان کی حراست میں ہیں۔ پاکستان کے ایک اہلکار کا دعویٰ ہے کہ گلزار امام کو ترکی سے حراست میں لیکر پاکستان کے حوالے کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں

یورپی پارلیمنٹ نے روس کو دہشتگردی اسپانسر کرنے والی ریاست قرار دے دیا

برسلز (ڈیلی اردو) یورپی پارلیمنٹ نے روس کو دہشتگردی اسپانسر کرنے والی ریاست قرار دے دیا۔ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے یورپی یونین پارلیمنٹ کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئےکہا کہ روس کو ہر سطح پر تنہا کرنا اور جوابدہ بنانا چاہیے۔ برسلز سے خبر ایجنسی کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے یوکرین کے خلاف جنگ مزید پڑھیں

اسلام آباد، راولپنڈی اور ساہیوال سے داعش کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے اسلام آباد، راولپنڈی اور ساہیوال میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈر سمیت تین دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کمانڈر کا اصل نام مزید پڑھیں

’داعش کی دلہن‘ بچوں کی اسمگلنگ کا شکار بنی تھی، وکلاء دفاع

لندن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) شام میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ گروپ میں شامل ہونے کے لیے سفر کرنے والی برطانوی لڑکی شمیمہ بیگم نے اپنی شہریت چھننے کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔ پیر کو شمیمہ بیگم کے وکلاء نے برطانوی حکومت کے اُس فیصلے کو چیلنج کر دیا، جس میں برطانوی شہریت مزید پڑھیں

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ’ہائیبرڈ‘ عسکریت پسندی کتنا بڑا خطرہ ہے؟

سرینگر (ڈیلی اردو/بی بی سی) گزشتہ اتوار کی شام بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس نے دعویٰ کیا کہ سجاد احمد تانترے نامی ’ہائبرِڈ‘ عسکریت پسند نے گرفتاری کے بعد ایک پناہ گاہ کا پتہ دیا تو فورسز اُسے لے کر وہاں پہنچیں مگر وہاں موجود علیحدگی پسند مسلح افراد کی فائرنگ سے سجاد مزید پڑھیں

اسلام آباد کچہری خودکش حملہ کیس: 8 ملزمان بری

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع کچہری حملہ کیس کے پانچ ملزمان آٹھ سال بعد عدم ثبوت کی بنا پر مقدمہ سے بری کر دئے گئے۔ کیس کا فیصلہ اسلام آباد کی مقامی عدالت کے سیشن جج طاہر محمود نے سنایا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ استغاثہ مزید پڑھیں

حیدر آباد: ہندو تاجر کو اغوا کرنے کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر سمیت تین اہلکار گرفتار

حیدر آباد (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع حید آباد سے ہندو تاجر اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کرنے کے الزام میں سی ڈی افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق انسپیکٹر جاوید شیخ سمیت کانسٹیبل ارشاد اقبال اور جاوید علی کو حیدر آباد سے ہندو تاجر ساگر کمار کو اغوا کر کے مزید پڑھیں

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، 2 افراد ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق دھماکے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔ طالبان پولیس کے ترجمان خالد زردان نے کہا کہ گاڑی میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں، مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ افغان مزید پڑھیں