یوم القدس پر ایرانی ردِعمل کا خطرہ، اسرائیل میں جی پی ایس کی بندش اور فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ

تل ابیب (ڈیلی اردو/بی بی سی) ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد اسرائیل نے ملک بھر میں جی پی ایس سروسز کو بلاک کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ڈرون یا میزائل حملے کو روکا جا سکے۔ خیال رہے کہ پیر کے روز شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے قونصل خانے مزید پڑھیں

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے، اقوام متحدہ

نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا غزہ میں جاری جنگ کے چھ ماہ مکمل ہونے سے دو دن قبل پہلی بار اس بارے میں موقف سامنے آیا ہے۔ اس کا مقصد غزہ میں فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں مدد کرنا مزید پڑھیں

میانمار میں بارودی سرنگوں سے 1052 افراد ہلاک، اقوام متحدہ

نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/اے ایف پی) اقوام متحدہ نے جمعرات کو بتایا کہ میانمار میں بارودی سرنگوں اور بغیر پھٹے ہوئے گولوں سے گزشتہ سال روزانہ تقریباً تین افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے، جو کہ اس سے پچھلے سال کے مقابلے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔ میانمار میں سن 2021 میں فوج کے ذریعہ مزید پڑھیں

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکی جائے، انسانی حقوق کونسل میں پاکستان اور او آئی سی کی قرارداد پیش

نیو یارک (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل جمعے کو قرارداد کے ایک مسودے پر غور کرنے والی ہے جس میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ مسودہ ایک ایسے موقع پر پیش کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ کو مزید پڑھیں

نیٹو کا یوکرین کیلئے 100بلین یورو کا فوجی فنڈ زیر غور

برسلز (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) مغربی فوجی اتحاد نیٹو کے سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے پانچ سالوں کے لیے 100 بلین یورو کا فوجی پیکج پیش کیا ہے، جس پر برسلز میں وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ متعدد سفارت کاروں کے مطابق نیٹو کے سربراہ نے اگلے پانچ سال میں مزید پڑھیں

سلامتی کونسل شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے پر ہنگامی اجلاس بلائے، ایران

تہران + تل ابیب (ڈیلی اردو/وی او اے) ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی فضائی حملے میں شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ایرانی قونصل خانے کی تباہی پر بحث کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ پیر کے روز مزید پڑھیں

افغان صوبے غزنی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 9 بچے ہلاک

کابل (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان کے صوبے غزنی کےضلع گیرو میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کم از کم نو بچے ہلاک ہو گئے۔ افغانستان میں طالبان حکام نے پیر کو کہا کہ رات کے وقت ہونے والے بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں کم از کم 9بچے ہلاک ہو گئے۔ صوبائی حکومت کے مزید پڑھیں

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 7 غیر ملکی امدادی کارکن ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی ڈبلیو/اے پی) ’ورلڈ سنٹرل کچن‘ نامی امدادی تنظیم کے مطابق اس کے سات کارکن اسرائیلی فوج کے ایک فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے۔ ورلڈ سنٹرل کچن (ڈبلیو سی کے) کی طرف سے آج منگل دو مزید پڑھیں

شام میں ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیل کا فضائی حملہ: القدس بریگیڈز کے 3 جنرلوں اور 5 افسروں سمیت 11 ارکان ہلاک

دمشق + تہران (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے/بی بی سی) شام کے حکام اور سرکاری میڈیا نے پیر کو اطلاع دی کہ ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شام میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت تباہ ہو گئی جس میں تین سینئر ایرانی فوجی رہنما، پانچ افسروں سمیت دیگر 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ شام کے مزید پڑھیں

روس نے یوکرین کے انٹیلیجنس سربراہ سمیت متعدد دیگر افراد کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

ماسکو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) روس نے اپنی سرزمین پر ‘دہشت گردانہ حملوں’ میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت کییف سے اس کے انٹیلیجنس کے سربراہ سمیت متعدد دیگر افراد کو ماسکو کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ روس کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس کی مزید پڑھیں