نقیب اللہ قتل کیس: سابق پولیس افسر راؤ انوار کو بری کردیا گیا

کراچی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) کراچی کی ایک انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پانچ برس کے طویل عرصے بعد پیر کو نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ملیر ایس۔ایس۔پی راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ 13 جنوری 2018 ء کو کراچی کے ضلع ملیر میں اس وقت کے ایس مزید پڑھیں

صومالیہ میں سرکاری عمارت پر بم حملہ، 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

موغادیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں سرکاری عمارت پر بم حملہ سے 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بم حملے میں متعدد شہری زخمی ہوئے جبکہ حملہ ایک عسکری گروہ کی جانب سے کیا گیا۔ پولیس کے مطابق الشباب گروپ کے حملہ آوروں نے میئر کے دفتر میں گھس کر فائرنگ بھی کی، جوابی مزید پڑھیں

مستونگ میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ، لیویز اہلکار ہلاک، لشکر جھنگوی نے ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت علی بلوچ کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ لیویز حکام کے مطابق لیویز تھانہ ولی خان کی حدود میں بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت علی بلوچ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور مزید پڑھیں

برازیل میں فسادات: صدر نے نئے آرمی چیف کو برطرف کردیا

براسیلیا (ڈیلی اردو/اے ایف پی) برازیل کے رواں ماہ صدر بننے والے لویز اناسیو لولا ڈیسلوا نے نئے آرمی چیف کو بر طرف کر دیا ہے۔ یہ برطرفی ان کے جانشین سابق صدر بولسونارو کے حامیوں کی دارالحکومت برازیلیا میں سرکاری عمارات پر حملوں اور توڑ پھوڑ کیے جانے کے واقعات کے بعد سامنے آئی مزید پڑھیں

سید محسن نقوی پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ مقرر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سید محسن نقوی کو پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی حیثیت سے تعینات کر دیا ہے۔ سید محسن نقوی صحافی ہونے کے علاوہ ایک نجی میڈیا چینل کے مالک بھی ہیں۔ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر مزید پڑھیں

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چین کے سال نو کے جشن میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی) امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہفتے کو فائرنگ کے واقعے میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’کے مطابق فائرنگ کے وقت لوگ چین کے نئے قمری سال کے آغاز پر جشن میں شریک تھے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی کے مزید پڑھیں

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں شیخان روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، پولیس اہلکار واقعے میں محفوظ رہے، تاہم گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔ پولیس نے علاقے مزید پڑھیں

سویڈن ’قرآن جلانے کیلئے‘ مظاہرے کی اجازت منسوخ کرے، ترک وزیر خارجہ

انقرہ (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز/اے پی) ترکی نے سویڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹاک ہوم حکومت اس مظاہرے کی اجازت منسوخ کرے جس میں ممکنہ طور پر قرآن جلایا جائے گا۔ اسی سلسلے میں انقرہ حکومت نے آج ہفتے کے روز سویڈش وزیر دفاع کا ترکی کا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کر دیا۔ مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان سے آئل کمپنی کے 4 مغوی ملازم بازیاب، 2 دہشت گرد ہلاک

میران شاہ (ڈیلی اردو) سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے گزشتہ روز اغوا کیے گئے تیل کمپنی کے چاروں ملازمین کو بازیاب کرالیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک اہلکار اور تیل کمپنی کے 2 ملازمین زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مزید پڑھیں

دہشت گرد قرار دیا گیا تو ‘سنگین نتائج’ برآمد ہونگے، پاسداران انقلاب ایران نے خبردار کردیا

تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) ایرانی محافظین انقلاب نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ اسے دہشت گرد قرار دیا گیا تو ‘سنگین نتائج’ برآمد ہوں گے۔ یورپی یونین اس ایرانی کور پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتی ہے۔ ایرانی محافظین انقلاب نے یورپی یونین مزید پڑھیں