تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے احکامات سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت کی جانب سے کالعدم مذہبی جماعت تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی کے عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ حال ہی میں لاہور ہائی کورٹ نے سعد رضوی کے چچا کی مزید پڑھیں

سری نگر: سرچ آپریشن کے دوران ایک افسر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک

سری نگر (ڈیلی اردو) بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات میں ملوث ایک عسکریت پسند کو مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ایک الگ کارروائی میں فوج کے پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق پیر کو شورش زدہ وادیٔ مزید پڑھیں

افغانستان: امریکا نے انسانی بنیادوں پر امداد بحالی کی حامی بھری ہے، طالبان کا دعویٰ

دوحہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکہ کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا مطلب ان کی حکومت کو تسلیم کرنا نہیں ہے اور طالبان کو ان کے اقدامات کی بنیاد پر پرکھا جائے گا۔ دوسری جانب طالبان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے انسانی بنیادوں پر افغانستان کو امداد فراہم کرنے کی مزید پڑھیں

عراق: داعش کا نائب سربراہ سمی جاسم الجبوری گرفتار

بغداد (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی) عراق فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جہادی تنظیم داعش کے ایک انتہائی سینیئر اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والا داعش کا یہ کارکن امریکا کو بھی مطلوب تھا اور عالمی دہشت گردوں میں شمار کیا جاتا تھا۔ دولتِ اسلامیہ نامی دہشت گرد تنظیم کے مزید پڑھیں

رحیم یار خان: صادق آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 5 زخمی

صادق آباد (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ ہولناک واقعہ صادق آباد کے علاقہ ماہی چوک میں پیش آیا۔جہاں ڈاکوؤں نے مارکیٹ میں واردات کے دوران فائرنگ کردی مزید پڑھیں

روس میں مسافر بردار جہاز گر کر تباہ، 16 افراد ہلاک

ماسکو (ڈیلی اردو) روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوراً موقع پر مزید پڑھیں

بلوچستان: آواران میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے 4 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں فرنٹیئر کور (ایف سی) اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے مبینہ 4 دہشت گرد مارے گئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آواران میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے فوری ایکشن مزید پڑھیں

یمن: عدن میں گورنر قافلے پر کار بم حملہ، 4 افراد ہلاک

صنعاء (ڈیلی اردو) یمن کے شمالی ساحلی شہر عدن میں ایک کار بم دھماکے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک سکیورٹی اہلکار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ عدن کے گورنر اور ایک حکومتی وزیر اسی علاقے میں تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔ https://twitter.com/yaseralyafai/status/1447142759249371136?t=4shwgKF826iYfRYE_2TVhg&s=19 خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مزید پڑھیں

کسانوں کی ہلاکت کے الزام میں بھارت کے وزیرِ مملکت برائے داخلہ کا بیٹا گرفتار

نئی دہلی (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) بھارت میں پولیس نے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات میں نو افراد کی ہلاکت کے کچھ روز بعد وزیرِ مملکت برائے داخلہ کے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ایک پولیس افسر کا کہنا ہے مزید پڑھیں

پاکستان کے جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کورونا سے انتقال کر گئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے جوہری پروگرام کے بانی سمجھے جانے والے سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد میں وفات پا گئے ہیں۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کورونا وبا کا شکار تھےلیکن شفایاب ہوکر گھر منتقل ہوگئے تھےطبعیت بہتر تھی لیکن مزید پڑھیں