اے ایس پی شعیب پر قاتلانہ حملہ: صحافی اسد کھرل چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور (ڈیلی اردو) لاہور کے علاقے کاہنہ میں اے ایس پی پر قاتلانہ حملے کا معاملہ، مقامی عدالت نے بول نیوز کے اینکر اور صحافی اسد کھرل کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گزشتہ روز ملزم کی جانب سے قاتلانہ حملے میں اے ایس پی محمد شعیب میمن معجزانہ طور مزید پڑھیں

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی شخص پر بلاگر وقاص گورائیہ کے قتل کا منصوبہ بنانے کا الزام

لندن (ڈیلی اردو) 31 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی شخص پر یورپی ملک نیدرلینڈ میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزارنے والے پاکستانی بلاگر احمد وقاص گورائیہ کے قتل کا منصوبہ بنانے کا الزام عائد کردیا گیا۔ کراؤن پروسیکیوشن سروس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 16 فروری 1990 کو پیدا ہونے والے مزید پڑھیں

دانش صدیقی کی ہلاکت: افغان طالبان کا صحافیوں بارے ہدایت نامہ جاری

کابل (ڈیلی اردو) طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جنگی علاقے میں داخل ہونے والا ہر صحافی ہمیں آگاہ کرے۔ افغانستان میں بھارتی صحافی دانش صدیقی کی ہلاکت سے متعلق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہمیں علم نہیں کہ صحافی دانش صدیقی کی مزید پڑھیں

افغانستان: اسپن بولدک میں جھڑپوں کی کوریج کے دوران ایورڈ یافتہ صحافی دانش صدیقی ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں فرنٹ لائن پر سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ کی رپورٹنگ کرتے ہوئے بھارتی صحافی دانش صدیقی جاں بحق ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے بھارت سے تعلق رکھنے والے پلٹزر ایوارڈ یافتہ فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی اسپن بولدک میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کی مزید پڑھیں

صحافی عزیز میمن قتل کیس میں نئی ‘جے آئی ٹی’ بنانے کی سفارش

کراچی (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن نے گزشتہ برس صوبۂ سندھ میں قتل ہونے والے صحافی عزیز میمن کے کیس میں نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی سفارش کر دی ہے۔ خیال رہے کہ سندھ کے علاقے محراب پور سے تعلق رکھنے والے عزیز مزید پڑھیں

عمران خان، مودی، اردغان، خامنہ ای اور محمد بن سلمان بھی ’آزادی صحافت کے دشمن’ فہرست میں شامل

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ‘رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز’ نے پیر کو ایسے 37 ممالک کے سربراہوں کی فہرست شائع کی ہے جو اپنے ملک میں میڈیا سنسرشپ، صحافیوں کو قید کر کے، انھیں تشدد کا نشانہ بنا کر، ہراساں کر کے مزید پڑھیں

ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گا نہ ضمانت کراؤں گا، صحافی ندیم ملک

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) مقامی صحافی اور نجی ٹی وی چینل سما میں ’ندیم ملک لائیو‘ ٹاک شو کے میزبان ندیم ملک کا کہنا ہے کہ وہ کسی قمیت پر بھی ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوں گے اور اگر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انھیں گرفتار کرنا چاہتا ہے مزید پڑھیں

چارسدہ ہسپتال کیخلاف میڈیا پر خبر نشر ہونے والے صحافی کیخلاف کاروائی ہوگی، انتظامیہ

چارسدہ (ڈیلی اردو/ٹی این این) چارسدہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال کے اندر میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ کسی بھی میڈیا نمائندے یا عام شخص کو ہسپتال میں کوریج کرنے اور میڈیا پر خبر نشر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی. صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مزید پڑھیں

کراچی: سندھ اسمبلی نے صحافیوں کے تحفظ کا بل منظور کرلیا

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران صحافیوں کے تحفظ کا بل منظور کرلیا گیا۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے شور شرابے کے دوران صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ اور مکیش چاولہ نے صحافیوں کے تحفظ کا بل دوبارہ پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔ صوبائی وزیر مزید پڑھیں

امریکا نے ایران سے وابستہ درجنوں میڈیا ویب سائٹس بلاک کر دیں

نیو یارک (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی/اے ایف پی) امریکہ کے محکمۂ انصاف نے غلط معلومات پھیلانے کے الزام پر ایران کی سرکاری ویب سائٹ ‘پریس ٹی وی’ سمیت تقریباً تین درجن نیوز ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے۔ محکمۂ انصاف کی جانب سے منگل کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات مزید پڑھیں