رواں سال کے 6 ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز پر 434 حملوں میں 323 افسر و اہلکار ہلاک ہوئے، وزارت داخلہ پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سیکورٹی فورسز پر دہشتگردی کے 434 حملے ہوئے جس میں سیکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں کے 323 افسر اور اہلکار ہلاک ہوئے۔ وزارت داخلہ پاکستان کی جانب سے ایوان بالا میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔ مزید پڑھیں

انجنیئر ظہیر احمد: زیارت آپریشن میں مبینہ ہلاک نوجوان زندہ ہیں

کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) بلوچستان میں زیارت آپریشن میں ہلاک ہونے والے نو افراد میں سے جس شخص کو انجنیئر ظہیر احمد کے طور پر شناخت کیا گیا تھا وہ انجینئر ظہیر احمد نہیں تھے۔ انجنیئر ظہیر احمد زندہ ہیں اور انھوں نے کو کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما سردار نور احمد بنگلزئی مزید پڑھیں

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے دہشتگرد تنظیموں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزارت داخلہ نے 2019 سے 2021 کے دوران دہشت گرد کارروائیوں میں متحرک تنظیموں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ 2019 سے 2021 کے دوران اہلسنت و الجماعت، القاعدہ، بلوچستان لبریشن مزید پڑھیں

پشاور: متاثرین ضرب عضب کا دھرنا 5ویں روز میں داخل

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے متاثرین کا راشن بندش کے خلاف پشاور پریس کلب کے باہر دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا۔ دھرنے میں آپریشن ضرب عضب کے باعث 2014 میں نقل مکانی کرنے والے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے آئی ڈی پیز کے 7 ہزار مزید پڑھیں

مستونگ: 20 پشتون مسافروں کے قتل میں ملوث ‘بلوچ لبریشن آرمی’ کے دو دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ سی ٹی ڈی نے مستونگ میں کارراوئی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دو دہشت گرد رحیم بخش اور بھاول خان کو گرفتار کرلیا، مزید پڑھیں

زیارت آپریشن: بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز سواتی کی سربراہی میں کمیشن قائم

کوئٹہ (ڈیلی اردو/وی او اے) کمیشن بنانا ہمارے لیے امید کی ایک چھوٹی سے کرن ہی ہے اس سے نہ تو میرے بھائی واپس آسکتے ہیں اور نہ ہی انصاف مل سکتا ہے۔ ماضی میں بھی بہت سے کمیشن بنے مگر ان سے کسی کوئی انصاف نہیں ملا۔ یہ الفاظ بلوچستان کے ضلع زیارت میں مزید پڑھیں

پشاور: تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ حکومتی مذاکرات کیخلاف دائر درخواست خارج

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ حکومتی مذاکرات کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔ پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات مزید پڑھیں

پنجاب میں یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ صوبے بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم محرم سے مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا: رواں سال ٹارکٹ کلنگ واقعات میں 55 پولیس افسر و اہلکار ہلاک

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا میں سال رواں کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 2 انسپکٹرز اور 2 سب انسپکٹروں سمیت 55 پولیس افسر اور اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئیں جن میں 11 پولیس افسر و اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ خیبر مزید پڑھیں

نوشہرہ میں رائیڈر اسکواڈ پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی

نوشہرہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے کینٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1552338828123570176?t=v4XBp01MX_FMibVHEM5r1Q&s=19 نوشہرہ کینٹ پولیس کی حدود میں شمع چوک کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس رائیڈر اسکواڈ پر فائرنگ کر دی۔ جس سے رائیڈر اسکواڈ کا مزید پڑھیں