چینی انجینئرز کی ہلاکت، گلگت بلتستان اور گردو نواح میں شدت پسند دوبارہ منظم ہو رہے ہیں؟

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) رواں ماہ پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان اور پڑوسی ضلع اپر کوہستان میں رونما ہونے والے دو واقعات نے اسٹرٹیجک لحاظ سے پاکستان کے لیے حساس اور سیاحت کے لیے مشہور خطے میں شدت پسند گروہوں کے منظم ہونے کے حوالے سے کئی سوالوں کو جنم دیا ہے۔ مزید پڑھیں

اے ایس پی شعیب پر قاتلانہ حملہ: صحافی اسد کھرل چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور (ڈیلی اردو) لاہور کے علاقے کاہنہ میں اے ایس پی پر قاتلانہ حملے کا معاملہ، مقامی عدالت نے بول نیوز کے اینکر اور صحافی اسد کھرل کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گزشتہ روز ملزم کی جانب سے قاتلانہ حملے میں اے ایس پی محمد شعیب میمن معجزانہ طور مزید پڑھیں

کرم: تمام خطرات سے پاکستان کا دفاع ہر قیمت پر کریں گے، آرمی چیف قمر باجوہ

پاراچنار + راولپنڈی (محمد صادق/کاشف محمود) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کا دورہ کیا اور پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید مزید پڑھیں

افغان نائب صدر نے ٹویٹر پر پاکستانی فوج کے ہتھیار ڈالنے کی پرانی تصویر شیئر کردی

کابل + اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) ’ہماری تاریخ میں ایسی کوئی تصویر نہیں اور نہ ہی ہو گی۔ ہاں کل جب ایک راکٹ نے اُوپر اڑان بھری اور کچھ میٹر کے فاصلے پر گِرا تو میں ایک لمحے کے لیے سہم گیا تھا۔‘ اپنی اس ٹویٹ میں دراصل افغان نائب صدر امراللہ صالح مزید پڑھیں

اسلام آباد میں سابق پاکستانی سفارتکار کی بیٹی نور مقادم قتل، ملزم گرفتار

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد میں سابق پاکستانی سفارت کار کی بیٹی کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق پولیس نے کہا کہ قتل کی واردات سیکٹر ایف سیون/فور میں ایک گھر میں ہوئی۔ متاثرہ لڑکی کی شناخت نور مقادم کے نام سے ہوئی جو شوکت مقادم کی بیٹی تھیں اور ان کی عمر مزید پڑھیں

سعودی عرب سے رہا ہونے والے 62 پاکستانی قیدی اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) عیدالاضحیٰ سے صرف ایک روز قبل سعودی عرب سے حال ہی میں رہائی پاکر وطن پہنچنے والے پاکستانی قیدیوں کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد کے موقع پر خوشی کا سماں بندھ گیا۔ اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن (او پی ایف) کے مینجنگ ڈائریکٹر عامر شیخ نے وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی مزید پڑھیں

پاکستان میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے، شہر شہر نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے، سنت ابراہیمی کی یاد میں جانوروں کی قربانی بھی جاری ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی، انہوں نے مزید پڑھیں

پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم داعش کے 3 دہشت گرد گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور کے علاقہ پخہ غلام لطیف آباد میں کالعدم تنظیم داعش کے تین اہم کارکنان گرفتار کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی سپیشل ٹیم نے ایک بار پشاور شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ اطلاع ملی کہ چند دہشتگرد مزید پڑھیں

بہاولپور: اولمپیئن سمیع للہ کے مجسمے سے ہاکی چوری کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان ہاکی کے سابق اولمپیئن ‘فلائنگ ہارس’ سمیع للہ خان کے مجسمے کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے اور اس سے جڑی ہاکی و بال چوری کرنے میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بہاولپور کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کے مطابق ملزم ضلع ملتان کا رہائشی ہے اور مزید پڑھیں

پنجاب میں 85 کالعدم تنظیموں اور ذیلی اداروں پر کھالیں جمع کرنے پرپابندی عائد

پنجاب میں 85 کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے علاوہ اخبارات میں اشتہار بھی شائع کرایا ہے۔ اشتہار میں شہریوں سے کہاگیا ہے کہ کالعدم تنظیموں مزید پڑھیں