بنوں میں 4 نوجوانوں کے قتل میں آئی ایس آئی ملوث ہیں، ترجمان تحریک طالبان پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) تحریک طالبان پاکستان نے اپنے ایک بیان میں خیبر پختون خواہ کے ضلع بنوں میں اغواء کے بعد قتل ہونے والے چار بچوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے اور اس واقعے کو طالبان سے جوڑنے کی کوشش کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔ مزید پڑھیں

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

باجوڑ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، حساس اداروں کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران تحصیل نواگئی سے سینکڑوں کلو گرام بارودی مواد کا ذخیرہ، آئی ای ڈیز اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مزید پڑھیں

آرمی چیف قمر باجوہ سے رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطاہر کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی مزید پڑھیں

گلگت بلتستان: نلتر میں مسافر گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد ہلاک، 8 زخمی

گلگت سٹی (مظفر حسین) گلگت بلتستان کے ضلع نلتر بالا میں مسافر گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔ https://twitter.com/Hafiz_Qureshii/status/1375076272817201155?s=19 ایس ایس پی گلگت مرزا حسین کے مطابق مسافر گاڑی گلگت سے نلتر بالا جا رہی تھی کہ مزید پڑھیں

ڈینئل پرل قتل کیس: سپریم کورٹ کی عمر شیخ کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنیکی اجازت

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ آف پاکستان نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کرنے کی اجازت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کرلیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ میں امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گاڑی پر راکٹ لانچر اور دستی بموں سے حملہ، 2 اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچر اور دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کلاچی تھانہ کی حدود میں ناکہ بندی پر مصروف بکتر بند گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے مزید پڑھیں

باجوڑ میں دھماکا، جے یو آئی کے سالار عبدالسلام حقانی شدید زخمی

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختون خواہ کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں بم دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی انصار الاسلام کے صوبائی سالار مولانا عبد السلام شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ڈمہ ڈولہ کے علاقے میں ہوا ہے جو ریمونٹ کنٹرول تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے مزید پڑھیں

ایف اے ٹی ایف: حکومت نے ریئل اسٹیٹ ڈیلرز سے جائیداد سے متعلق لین دین کی تفصیلات طلب کرلی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے پروگرام کے تحت حکومت نے تمام ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے ریئل اسٹیٹ ڈیلرز کو رجسٹرڈ کر کے ان کو صارفین کی واجب الادا رقم کی ادائیگی کے بعد ان کے کلائنٹس اور جائیداد کے لین دین کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے مزید پڑھیں

جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب اور مذہبی انتہا پسندی کی سیاست ترک کرے: صدر پاکستان عارف علوی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہےکہ جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب اور مذہبی انتہا پسندی کی سیاست کو ترک کردے۔ یومِ پاکستان کی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے عظیم الشان پریڈ کے انعقاد پر افواج پاکستان اور قوم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا مزید پڑھیں

پاکستان کا افغانستان امن عمل دوبارہ منظم کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم

نیو یارک (ڈیلی اردو) پاکستان نے افغانستان میں امن عمل کو دوبارہ منظم کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمع کرائے گئے ایک بیان میں عالمی ادارے میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے امن مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے والوں کی کوششوں اور جنگ سے تباہ مزید پڑھیں