ہائیکورٹ نے داعش کے رکن اور نیو یارک حملوں میں ملوث طلحہ ہارون کی امریکہ حوالگی روک دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل میں قید پاکستانی نژاد امریکی شہری طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ایک خط پر کسی فرد کو دوسرے ملک کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن مزید پڑھیں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے صحافی امان اللہ کے قتل کے واقعہ کا ازخود نوٹس لےلیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافی امان اللہ کے قتل کے واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا سے تین دنوں میں واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ملزمان کی فوری گرفتاری کے مزید پڑھیں

ایبٹ آباد آپریشن: ’’ اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ میں دو بھائی رہتے تھے، وہ بھی مارے گئے‘‘

کراچی (ویب ڈیسک) 8 سال قبل جب دو مئی 2011 کو امریکی خصوصی افواج کے ایک دستے نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں دنیا کے سب سے مطلوب شخص اسامہ بن لادن، ان کے قریبی ساتھی ابو احمد الکویتی اور دیگر 3 افراد کے خلاف رات گئے کارروائی کی تو اس وقت مزید پڑھیں

بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی 5 ہزار تک پہنچ گئی، کوئٹہ اور تربت سے 1100 کیسز رپورٹ ہوئے

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں ایڈز جیسے جان لیوا بیماری کے شکارافراد کی تعداد 5 ہزار تک پہنچ چکی ہے، صرف کوئٹہ اور تربت میں 11 سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ایچ آئی وی ایڈز ایک لا علاج مرض ہے تاہم اس سے بچاؤ ممکن ہے جس کے لئے لوگوں کو آگاہی دینا مزید پڑھیں

کراچی پولیس کے شہدا کیلئے تقریب، شہید کی ماں کو کرسی تک نہ ملی

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی پولیس کی سالانہ ایوارڈ تقریب میں شہید اہلکار اے ایس آئی اشرف کی ماں کو کرسی تک نہ ملی جس کے باعث بوڑھی خاتون کو زمین پر بیٹھ پر کھانا کھانا پڑا۔ کراچی پولیس کی جانب سے گزشتہ روز آرٹس کونسل میں سالانہ ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مزید پڑھیں

سپریم کورٹ: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع اور علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزامعطلی اورضمانت میں توسیع کی نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان مزید پڑھیں

اٹک میں درندہ صفت قاری نے 7 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا

اٹک (نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں درندہ صفت قاری نے 7 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں درندہ صفت قاری عبدالحئی نے سات سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا، پولیس نے ملزم گرفتار مزید پڑھیں

عالمی یوم آزادیِ صحافت : کسی دباؤ کے بغیر آزاد اور ذمہ دارانہ اطلاعات عوام تک پہنچانا

نیو یارک (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں آج اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کے زیر اہتمام یوم آزادی صحافت منایا جا رہا ہے ۔ اس دن کو منانے کا مقصد کسی دباؤ کے بغیر آزاد اور ذمہ دارانہ اطلاعات عوام تک پہنچانا ہے ۔ یونیسکو نے اس سا ل کا موضوع “جمہوریت کے لیے زرائع مزید پڑھیں

آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے لڑکا شہید، بہن شدید زخمی

مظفر آباد (ویب ڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکا شہید اور اس کی بہن شدید زخمی ہوگئی۔ فارورڈ کہوٹہ کے پولیس افسر زبیر گیلانی کے مطابق جانی نقصان ضلع حویلی کے نیزہ پیر سیکٹر میں مزید پڑھیں

بلوچستان: خضدار اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع خضدار اور ضلع کیچ میں 2 مختلف آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ جمعرات کو حکام نے بتایا کہ ضلع خضدار کی تحصیل نال کے علاقے بندرنگ گریشہ میں پہاڑی مقام پر کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے ارکان کی موجودگی مزید پڑھیں