امریکی تاریخ میں سب سے بڑا 858 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور

واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی/اے ایف پی/ڈی پی اے) امریکی سینیٹ نے ریکارڈ 858 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ صدر جو بائیڈن کے تجویز کردہ دفاعی بجٹ سے 45 ارب ڈالر زیادہ ہے۔ اس میں کچھ رقم یوکرین اور تائیوان کے لیے بھی بطور امداد شامل ہے۔ امریکی سینیٹ نے مزید پڑھیں

پاکستان اور بھارت کے مابین دہشت گردی کے الزامات کا تبادلہ

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں پاکستان کو دہشت گردی کا “مرکز” قرار دیا۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے وزیراعظم مودی پر ہٹلر کا پیروکار ہونے کا الزام لگایا۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مزید پڑھیں

ایران نے ورچوئل دنیا کو بلاک کرنے کی دھمکی دیدی

تہران (ڈیلی اردو) ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے ایران میں ورچوئل دنیا کو مکمل طور پر بلاک کرنے کے لیے کام کرنے کا اعلان کردیا، اس اقدام کا مقصد بلاکنگ کو ختم کرنے کیلئے پروگرام بنانے والے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ مزید برآں ایران میں حالیہ بدامنی کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی بھی مزید پڑھیں

پاکستان کے ساتھ اصل ظلم جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیا، سابق وزیرِاعظم عمران خان

لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس ملک کے ساتھ اصل ظلم جنرل ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیا ہے اور اس حکومت کو گرایا جس پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا۔ جمعرات کو طلبہ سے ویڈیو مزید پڑھیں

امریکی حمایت سے قرارداد منظور: اقوام متحدہ نے ایران کو خواتین کمیشن سے نکال دیا

نیو یارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اقوامِ متحدہ نے ایران کو خواتین کے حقوق کے منافی پالیسیاں نافذ کرنے پر خواتین کو بااختیار کرنے والے بین الحکومتی کمیشن سے نکال دیا ہے۔ امریکہ نے ’کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن‘ سے ایران کو خارج کرنے کی تجویز دی تھی۔ یہ تجویز ایران میں ایک نوجوان خاتون مزید پڑھیں

’بھارت دہشت گردوں کو ہمارے حوالے کرے‘، حنا ربانی کھر

اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/رائٹرز) پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی حمایت کا معاملہ اقوام متحدہ کے سامنے ایک ڈوزیئر کی شکل میں پیش کرے گا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے بھارت کو انتباہ کیا گیا ہے کہ نئی مزید پڑھیں

امریکا نے عراق پر حملے سے قبل جھوٹے ثبوت دئیے، سابق فرانسیسی وزیر دفاع کا انکشاف

پیرس (ڈیلی اردو) فرانس کی سابق وزیرِ دفاع مشیل ایلیٹ میری نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے عراق پر حملے سے قبل جو ثبوت دئیے وہ جھوٹے تھے۔ گندم کے گوداموں کی تصاویر کو میزائل ڈپو بنا کر پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق فرانسیسی خاتون وزیرِ دفاع نے پولیٹیکل میموری پروگرام میں مزید پڑھیں

امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادیوں کے تحفظ کے بل پر دستخط کر دیے

واشنگٹن ڈی سی (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے وفاقی سطح پر ہم جنس اور بین النسلی شادیوں کے تحفظ کے لیے تاریخی قانون پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس موقع پر جو بائیڈن نے ‘شادی کے احترام’ نامی ایکٹ پر دستخط کرنے سے قبل کہا کہ امریکہ نے مساوات، آزادی مزید پڑھیں

ترک صدر نے کرد ملیشیاؤں کیخلاف آپریشن کیلئے روس سے مدد طلب کرلی

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ نے شمالی شام میں کرد ملیشیائوں کے خلاف آپریشن کیلئے روس سے مدد مانگ لی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی شمالی شام میں کرد ملیشیاؤں کے خلاف ایک اور زمینی آپریشن کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ رجب طیب مزید پڑھیں

بھارت سے بہتر کسی ملک نے دہشت گردی کا استعمال نہیں کیا، وزیر مملکت حنا ربانی کھر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت اور ٹھوس شواہد ہیں، بھارت سے بہتر کسی ملک نے دہشت گردی کا استعمال نہیں کیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنا ربانی مزید پڑھیں