ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ

ڈی آئی خان (بیورو رپورٹ) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 8 سے 9 دہشت گردوں نے تھانہ کلاچی پر حملہ کر دیا، جس کے بعد دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دہشت گرد حملے کے بعد فرار مزید پڑھیں

مستونگ خودکش دھماکا: سہولت کاری میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر عید میلادالنبیﷺ کے جلوس میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہے۔ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مختلف آپریشنز کے دوران واقعے میں ملوث ہونے اور سہولت کاری کے شبے میں 8 افراد حراست میں لے لیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید پڑھیں

نئی دہلی: کینیڈا کے 41 سفارت کاروں کو بھارت سے نکلنے کا حکم

نئی دہلی (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) بھارتی وزارتِ خارجہ نے کینیڈا کو بھارت میں اپنے سفارتی اسٹاف کم کرنے اور 41 سفارت کاروں کو ملک سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔ نئی دہلی میں قائم کینیڈا کے ہائی کمیشن میں 62 سفارت کار متعین ہیں جن میں سے لگ بھگ تین درجن سفارت کاروں مزید پڑھیں

گلگت بلتستان: غذر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، اسماعیلی سکول ٹیچر ہلاک

غذر (ڈیلی اردو) گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسماعیلی شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والےسکول ٹیچر ہلاک ہوگیا۔ افسوسناک واقعہ غذر کے علاقے بتھریت میں پیش آیا جہاں دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سکول ٹیچرنیت امین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قاتل سکول ٹیچر مزید پڑھیں

انقرہ خودکش حملے کے ملزمان کو شام میں تربیت دی گئی، ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان

انقرہ (ڈیلی اردو) ترکیہ نے کہا ہے کہ انقرہ میں حملے کے دوران مارے گئے دو مشتبہ کرد انتہاپسندوں کو شام میں تربیت دی گئی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ ترکیہ اس حملے کے جواب میں شام اور عراق میں کرد اہداف مزید پڑھیں

باجوڑ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے امام مسجد ہلاک

خار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی مسجد کے امام ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ خار کے علاقے شینکوٹ میں پیش آیا، جہاں مغرب کی نماز ادائیگی کیلئے مسجد جانے والے امام مولانا طلحہ محمد کو نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ مزید پڑھیں

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کا حکم

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پاکستان میں موجود غیر قانونی غیر ملکیوں کو رضا کارانہ طور پر 31 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ یکم نومبر تک واپس نہیں جاتے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے افراد کو ڈی پورٹ مزید پڑھیں

بلوچستان: لیویز فورس کی کوہلو میں کارروائی، دہشت گردوں کمپاؤنڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ لیویز حکام کے مطابق لیویز کیو آر ایف فورس نے کوہلو کی تحصیل کاہان میں کارروائی کی، یہ کارروائی 11 گھنٹوں تک جاری رہی جس میں مزید پڑھیں

دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری ہے، امریکا

واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ نے اس ہفتے مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں سے اپنی گہری ہمدردی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے ان دہشت گرد حملوں سے بےپناہ نقصان اٹھایا ہے جو اپنے عقیدے پر بلا خوف و خطر عمل مزید پڑھیں

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا اہم رکن گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹرارزم ڈیبارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کا دہشت گرد گرفتار کرلیا، ملزم ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا اہم رکن ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں کامیاب کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد کو مزید پڑھیں