پاکستان میں اپریل کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ، رپورٹ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس اپریل کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 23 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق مذکورہ رپورٹ مزید پڑھیں

سلامتی کونسل کی طالبان کے وزیرِ خارجہ کو پاکستان جانے کی اجازت

اسلام آباد (ڈیلی اردو/رائٹرز) سفارت کاروں نے بتایا ہےکہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک کمیٹی نے طالبان انتظامیہ کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کو پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے لیے آئندہ ہفتے اسلام آباد جانے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا پولیس پر 4 ماہ میں دہشت گردوں کے 77 حملے، 120 اہلکار و افسران ہلاک، 333 زخمی

پشاور (ڈیلی اردو) صوبائی حکومت پشاور سمیت صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیس پر 4 ماہ کے دوران دہشت گردوں نے77حملے کئے جن میں 120پولیس اہلکار و افسران ہلاک جبکہ 333 زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ 30 اپریل کو بھی پشاور کے علاقہ ترناب میں حساس ادارے کے اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا مزید پڑھیں

اسرائیل کی حلب میں بمباری، 4 شامی افسران اور 3 ایرانی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو) شمالی شام کے حلب صوبے پر رات گئے اسرائیلی حملوں میں چار شامی افسران اور تین ایرانی حمایت یافتہ جنگجو مارے گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جنگی نگرانی کی جانب سے رپورٹ کیے گئے اسرائیلی حملے کے باعث حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سروس بند ہو گئی۔ شام مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی (ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز کی صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کامیاب کارروائی کے دوران دہشت گرد کمانڈر مہتاب عرف لالہ سمیت 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان مزید پڑھیں

جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے 4 ماہ میں 21 کشمیریوں کو ہلاک کردیا

سری نگر (ڈیلی اردو/کے ایم ایس) بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے گزشتہ چار ماہ میں 21 کشمیریوں کو ہلاک کیا۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق گزشتہ چار ماہ میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 50 کشمیری زخمی ہوئے۔ کے ایم ایس کا مزید کہنا ہے مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک، دو زخمی

ڈی آئی خان (س ت ح ز) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقے چودھوان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان مزید پڑھیں

شام میں داعش کا سربراہ ابو حسین القریشی کو ہلاک کر دیا گیا، ترک صدر

انقرہ (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/ے ایف پی/رائٹرز) ترک صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ ترک انٹیلیجنس سروسز کے ایک آپریشن کے دوران دہشت گرد گروہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے مشتبہ رہنما ابو حسین القریشی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بتایا ہے کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا میں 3 ماہ میں121دہشت گرد ہلاک، 1043 گرفتار

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 3 ماہ کے دوران 121 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 1043 کو گرفتار کر لیا گیا، سب سے زیادہ 1043 دہشت گرد شمالی وزیرستان میں مارے گئے۔ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشنز کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا مزید پڑھیں

ایران میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس چیف بیوی سمیت ہلاک

تہران (ڈیلی اردو) ایران میں شورش زدہ صوبے سیستان بلوچستان میں ایرانی پولیس چیف کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کر بیوی سمیت ہلاک کر دیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے شورش زدہ جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں حملہ آوروں نے میجر علی رضا شاہراکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس مزید پڑھیں