ایران پر حملے کیلئے کانگریس کی منظوری درکار نہیں: امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر کسی حملے کے لیے انہیں امریکی کانگریس کی منظوری درکار نہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے تازہ بیان میں ڈیمو کریٹس سمیت ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات ہی مزید پڑھیں

ہمارے فوجی اڈے کسی پڑوسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوئے: کویت

قطر (ڈیلی اردو) کویت نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس کے فوجی اڈے کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں کیے گئے اور اس حوالے سے تمام افواہیں بے بنیادی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کویت کی مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ مزید پڑھیں

ترک فوج مرحلہ وار لیبیا میں پہنچ رہے ہیں: رجب طیب ایردوآن

انقرہ (ڈیلی اردو) تُرکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترک فوج مرحلہ وار لیبیا پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔ ترک صدرکی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شام انسانی حقوق کی صورت حال پر نظررکھنے والے ادارے’ آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ نے کی تصدیق کی ہے مزید پڑھیں

امریکا، اسرائیل کو جنرل قاسم سلیمانی کی موت پر ’سیاہ دن‘ دیکھنا پڑے گا: صاحبزادی زینب سلیمانی

تہران (ڈیلی اردو) امریکی حملے میں قتل ہوئے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی نے امریکی صدر ٹرمپ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کی موت پر امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔ جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ کے موقع پر ان کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے اپنے والد مزید پڑھیں

تہران میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نمازِ جنازہ ادا، لاکھوں افراد کی شرکت

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے دارالحکومت تہران میں عراق میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں ان کے ہمراہ ایران کے مزید پڑھیں

عراق: بغداد میں امریکی سفارتخانے اور گرین زون پر 6 راکٹ حملے

بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے اور گرین زون میں 6 راکٹ حملے کئے گئے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کی رات یہ راکٹ بغداد کے گرین زون علاقے میں واقع امریکی سفارتخانے کے پاس گرے۔ BREAKING: 6 Katyusha rockets hit Baghdad, including three inside the capital's مزید پڑھیں

قاسم سلمیانی کی شہادت: ایران نے 2015 کے ایٹمی معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا

تہران (ڈیلی اردو) عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی حملے میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایران نے 2015 کی ایٹمی ڈیل کی پاسداری سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ 3 جنوری کو ایران کے اہم ترین کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے مزید پڑھیں

ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے سر کی قیمت 80 ملین ڈالر مقرر کر دی

تہران (ڈیلی اردو) ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے مقتول سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شمال مشرقی شہر مشہد میں اتوار کو نمازِ جنازہ ادا کی گئی ہے، ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔ مقتول قاسم سلیمانی کی نمازجنازہ کی امامت کرنے والے عالم نے امریکی مزید پڑھیں

ایران امریکا کشیدگی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو ٹیلیفون کر کے خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم سید شاہ محمود قریشی نے ایران کے ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلیفونک رابطہ مزید پڑھیں

عراق نے امریکا سے سیکیورٹی معاہدہ ختم کردیا، غیر ملکی افواج کے انخلا کی قرارداد منظور

بغداد (ڈیلی اردو) عراقی پارلیمنٹ نے بغداد میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی کمانڈر سمیت دیگر افراد کی شہادت کے بعد تمام غیر ملکی افواج کے ملک سے انخلا کے بارے میں ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے سیکیورٹی معاہدہ بھی ختم کردیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مزید پڑھیں