ایران میں قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا، لاکھوں افراد کی شرکت

تہران (ڈیلی اردو) امریکی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی نمقز جنازے کے موقع پر اہواز کو ایران کی سڑکوں پر لاکھوں افراد کی جانب سے کئی شہروں میں جلوس نکالے گئے۔ جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا کمانڈر ابومہدی المہندس کی میتیں مزید پڑھیں

بغداد میں امریکی سفیر وزارتِ خارجہ میں طلب، عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

بغداد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) عراق کی وزارتِ خارجہ نے بغداد میں متعیّن امریکی سفیر کو طلب کیا ہے اور ان سے عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی پر سخت احتجاج کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں عراق میں امریکا کے فضائی حملوں کو ملک کی خود مختاری کی ننگی خلاف مزید پڑھیں

امریکی شہروں میں جنگ کیخلاف مظاہرے، عراق اور افغانستان سے فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ

نیو یارک + واشنگٹن (ڈیلی اردو) ایران امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے جنگ کے امکانات کے پیش نظر سیکڑوں افراد نے امریکی شہروں میں مظاہرے کیے۔ امریکی میڈیا سروس کے مطابق امریکہ کے 70 سے زائد شہروں میں امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کئے گئے، امریکی شہری بینرز اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے، مزید پڑھیں

کینیا کی امریکی فوجی بیس پر ’الشباب‘ کا بڑا حملہ، طیارے تباہ

نیروبی (ڈیلی اردو) کینیا کے ساحلی ریجن میں واقع لامو کاؤنٹی میں امریکا اور کینیا کے مشترکہ بیس پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق ہوائی پٹی پر دو امریکی جنگی طیارے اور دو امریکی ہیلی کاپٹرز سمیت متعدد مزید پڑھیں

امریکی فورسز خطے سے نکل جائیں: ایرانی اسپیکر علی لاریجانی

تہران (ڈیلی اردو) ایران کی پارلیمنٹ بھی امریکا مخالف نعروں سے گونج اٹھی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے امریکا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ہونے سے پہلے امریکی فورسز خطے سے نکل جائیں۔ امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ایران کی پارلیمنٹ میں امریکا مخالف نعرے بازی مزید پڑھیں

ایران کے ثقافتی مقامات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہو گا، ایرانی وزیر خارجہ

تہران (ڈیلی اردو) امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے ثقافتی مقامات کو نشانہ بنانا جنگی جرائم ہوگا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نےکہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے عالمی دہشتگردی کی ہے۔ امریکا نے انتہائی خطرناک اور مزید پڑھیں

قاسم سلیمانی کی شہادت: ایران میں 52 مقامات نشانے پر ہیں، امریکی صدر کی ایران کو بڑی دھمکی

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر بڑے حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کی جانب سے کسی کارروائی کے ردعمل میں 52 مقامات پر حملے کئے جائیں گے۔ امریکا ایران کشیدگی بڑھنے لگی، امریکی صدر نے ٹویٹس میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکی ٹھکانوں مزید پڑھیں

امریکا ایران کشیدگی: خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد خطے کے حالات میں تبدیلی آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا ایران کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورت حال کے حوالے مزید پڑھیں

برطانیہ نے 2 جدید جنگی بیڑے مشرق وسطیٰ کی طرف روانہ کردیئے

لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ نے 2 جدید جنگی جہاز مشرق وسطیٰ کی طرف روانہ کردیئے ہیں جو آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار جہازوں کی حفاظت کریں گے۔ برطانیہ کو بھی جنگ کا خدشہ ستانے لگا، برطانیہ نے مشرق وسطیٰ میں فوجی قوت بڑھانا شروع کردی، جدید ترین جنگی جہازوں ایچ ایم ایس مونٹروز اور مزید پڑھیں

ایران کا امریکا پر پہلا کامیاب جوابی حملہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) ایران نے امریکا پر جوابی حملہ کرتے ہوئے امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فیڈرل ڈیپوزیٹری لائبریری پروگرام کی ویب سائٹ کو ہیک کیا گیا اور ہیکرز نے ویب سائٹ پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مزید پڑھیں