یوکرین میں جنازے پر روسی میزائل حملے میں بچوں سمیت 51 افراد ہلاک

کیف + ماسکو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے/رائٹرز/ڈی پی اے) اس حملے میں یوکرین کے خار کیف علاقے میں آخری رسومات کے لیے جمع ہونے والے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، اسے ‘وحشیانہ’ اور ‘جنگی جرم’ قرار دیا جارہا ہے۔ ادھر روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مستقبل میں جوہری حملوں سے خبردار کیا مزید پڑھیں

شام میں ملٹری گریجویشن تقریب پر ڈرون حملہ، سویلین سمیت 120 افراد ہلاک، تقریباً 250 زخمی

دمشق (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) شام کے شہر حمص میں فوجی افسروں کیلئے منعقد ہونے والی گریجویشن کی ایک تقریب پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 120 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے شام کے سیکیورٹی کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کے وزیرِ مزید پڑھیں

چمن سرحد پر فائرنگ کا واقعہ، پاکستان کا افغان طالبان سے ملزم کی حوالگی کا مطالبہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن سرحد پر فائرنگ کے واقعے میں ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ پاکستان نے افغان طالبان سے ملزم کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعے کی سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے مزید پڑھیں

ناگورنو کاراباخ پر حملہ: اسرائیل نے خفیہ طور پر آذربائیجان کی مدد کیوں کی؟

تل ابیب (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) آذر بائیجان 19 ستمبر کو ناگورنو کاراباخ پر حملے کے لیے تیاریاں کررہا تھا۔ اس سے 24 گھنٹے قبل جنوبی اسرائیل کی ایئر بیس اور ناگورنو کاراباخ کے قریب ایک فضائی اڈے کے درمیان کارگو طیاروں کی پروازیں بڑھ گئیں۔ فلائیٹ ٹریکنگ ڈیٹا اور آرمینیائی سفارت کاروں کو مزید پڑھیں

خطے میں تصادم کے بعد نیٹو نے برطانوی فوجی کوسوو روانہ کیے

برسلز (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے) گزشتہ ہفتے کوسوو میں مسلح جھڑپوں کے بعد نیٹو نے چھ سو مزید فوجی بھیجے ہیں، جو وہاں تعینات امن دستوں کی مدد کریں گے۔ اس دوران سربیا کے صدر نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ وہ کوسوو کی سرحد پر فوج جمع کر رہے مزید پڑھیں

جدید اسلحہ سازی کے میدان میں اسرائیل کا بڑھتا ہوا کردار

تل ابیب (ڈیلی اردو/اے یف پی/ڈی پی اے) اسرائیل دنیا میں فوجی ساز و سامان اور ٹیکنالوجی کا نواں بڑا برآمد کنندہ ملک بن چکا ہے۔ جدید اسلحہ سازی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اسرائیل کیسے دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑتا جا رہا ہے؟ جرمنی نے اسرائیل سے ایرو تھری میزائل ڈیفنس سسٹم خریدا ہے، مزید پڑھیں

طالبان نمائندوں سے مذاکرات میں روس کا افغانستان کی فنڈنگ جاری رکھنے کا اعلان

ماسکو (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) افغان طالبان کے نمائندے علاقائی خطرات کے موضوع پر روس کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات کے لیے روس کے شہر کازان میں ہیں۔ روس کے سرکاری خبر رساں ادارے تاس نے کہا ہے کہ جمعے کو ہونے والے مذاکرات میں افغانستان کےلیے کریملن کے سفیر ضمیر کابولوف نے مزید پڑھیں

نئی دہلی کا افغان سفارتخانہ بند، بھارت پر عدم تعاون کا الزام

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) سفارت خانے پر کنٹرول کے لیے طالبان کے نامزد کردہ اور سابقہ اشرف غنی حکومت کے مقرر کردہ سفیر کے مابین رسہ کشی چل رہی تھی۔ عملے نے الزام لگایا ہے کہ نئی دہلی کی جانب سے حمایت نہ ملنے کے سبب سفارت خانہ بند کرنا پڑ رہا ہے۔ مزید پڑھیں

چینی ہیکروں نے امریکی محکمہ خارجہ سے 60 ہزار ای میلز چرا لیں

بیجنگ (ڈیلی اردو/رائٹرز) چینی ہیکرز مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم میں نقب لگا کر امریکی محکمہ خارجہ کی ہزاروں ای میلز چرانے میں کامیاب ہو گئے۔ امریکی سینیٹ کے ایک کارکن نے بتایا کہ محکمہ خارجہ کے 10 اکاونٹس سے 60000 ای میلز چرا لی گئیں۔ امریکی سینیٹ کے ایک کارکن، جو امریکی محکمہ مزید پڑھیں

ایران کا کامیابی سے خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کا دعویٰ

تہران (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے پی/رائٹرز) تہران کا کہنا ہے کہ ملک کے نیم فوجی فورسز پاسداران انقلاب کے ‘ایرو اسپیس’ ادارے نے امیجنگ سیٹلائٹ کو خلاء میں روانہ کیا۔ تاہم حکام نے ابھی تک اس لانچ کی تصاویر فراہم نہیں کی ہیں۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بدھ کے روز تہران کے اس مزید پڑھیں