بلوچستان: کوئٹہ میں غیرقانونی طور پر چلنے والے 8 ایرانی اسکولوں کو سیل کردیا گیا

کوئٹہ (ڈیلی اردو) ضلعی انتظامیہ نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں ایرانی فنڈنگ سے اور غیرقانونی طور پر چلنے والے 8 اسکولز سیل کردیے۔ رپورٹس کے مطابق یہ اسکولز متعلقہ محکمے سے منظوری لیے بغیر قائم کیے گئے تھے اور یہاں طالبعلموں کو ایرانی نصاب پڑھایا جارہا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان کا کوئی تعلیمی مزید پڑھیں

کراچی: کمسن شاگرد کے اغوا اور قتل میں ملوث ’دو قاریوں‘ کو 2، 2 بار سزائے موت کا حکم

کراچی (ڈیلی اردو) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2016 میں تاوان کی غرض سے اغوا کیے گئے ایک 15 سالہ لڑکے کے قتل کے الزام میں بچوں کو قرآن پڑھانے والے دو قاریوں کو دو، دو بار سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ قاری احسن علی اور قاری عبد المجید پر جون 2016 میں مزید پڑھیں

کراچی: سچل پولیس کی حدود میں ایم کیو ایم لندن گروپ دوبارہ سرگرم

کراچی (س ط ع ش) کراچی تھانہ سچل کی حدود میں ایم کیو ایم لندن گروپ دوبارہ سرگرم ہوگیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں یہ احکامات جاری کیے گئے کہ کراچی کے کسی علاقے کو “نو گو ایریا” بنانے کی اجازت نہیں ہے۔ اسکیم 33 میں واقع اولڈ راویان کے نام سے سوسائٹی نے راستوں مزید پڑھیں

شراب خانے سے بھتہ وصولی: سندھ رینجرز کے افسر کی بحالی کا حکم معطل

کراچی (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لیاری سے وائن شاپ سے 60 ہزار روپے بھتہ وصولی سے متعلق سروسز ٹربیونل کا رینجرز کے سابق ڈی ایس آر کی بحالی کا فیصلہ معطل کردیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مزید پڑھیں

بھارت میں مسلمان شخص کی زبردستی داڑھی کاٹنے اور تشدد کی ویڈیو وائرل، 3 افراد گرفتار

نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) انڈین ریاست اترپردیش کے علاقے غازی آباد میں ایک معمر مسلمان شخص کے ساتھ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ملزمان نے ان کی داڑھی کاٹی اور ان سے زبردستی ‘جے شری رام’ کے نعرے لگوائے گئے۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے مزید پڑھیں

بھارت: مشتعل افراد نے گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں مسلمان کو قتل کردیا، دوسرا زخمی

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست راجستھان میں ہجوم نے گائے کی اسمگلنگ کے شبے میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو افراد بابو لال بھیل اور پنٹو اپنی گاڑی میں گائے کو ایک جگہ سے مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا میں 120 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (سہد وجاہت حسین زیدی ) صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے 120 افراد کے نام شیڈول فورتھ میں شامل کرنے کی سفارشات کردی ہیں، ان کے نام شیڈول فورتھ میں شامل کرنے کی منظوری صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس میں دے مزید پڑھیں

اٹلی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

روم (ڈیلی اردو) اٹلی کے قصبے میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 بچوں اور ایک معمر شخص کو ہلاک کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شہر روم کے قصبے میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 بچوں اور معمر شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تاہم بعد میں پولیس نے مزید پڑھیں

اسلام آباد: دیر کا رہائشی سی ٹی ڈی کی حراست میں ہلاک، 3 اہلکار گرفتار

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کے زیر حراست ایک 16 سالہ ملزم کی ہلاکت کے معاملے پر پولیس کے تین اہلکاروں کو فرائض میں غفلت برتنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد اب ان پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ راولپنڈی مزید پڑھیں

شام میں الشفا ہسپتال اور شہری آبادی پر گولہ باری، 13 افراد ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/روئٹرز/اے ایف پی) شام کے شمالی شہر عفرین میں ایک ہسپتال اور شہری آبادی پر توپ خانے سے گولہ باری کے دو مختلف واقعات میں کم از کم تیرہ افراد مارے گئے۔ مقامی ذرائع اور ترک حکومتی بیانات کے مطابق اس گولہ باری میں کئی افراد زخمی بھی ہو گئے۔ شامی شہر مزید پڑھیں