پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 153 افراد ہلاک

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر کورونا وائرس سے متاثرہ 6604 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ویب سائٹ کووڈ 19 کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 153 اموات کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی مجموعی تعداد 171666 ہو گئی ہے مزید پڑھیں

گلگت بلتستان: صوبائی وزیر زراعت حاجی جانباز خان کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

گلگت (ڈیلی اردو) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان حاجی جانباز خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق جانباز خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ طبیعت خراب ہونے پر سٹی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ صوبائی وزیر فدا حسین نے حاجی جانباز خان مزید پڑھیں

ڈیکسا میتھاسون کورونا وائرس کے علاج میں مؤثر ثابت، ڈبلیو ایچ او

نیو یارک (ڈیلی اردو) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ ڈیکسا میتھاسون دوا شدید کرونا مریضوں پر اثر ظاہر کرتی ہے۔ Media briefing on #COVID19 with @DrTedros https://t.co/65g60g5Kct — World Health Organization (WHO) (@WHO) June 17, 2020 غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی مزید پڑھیں

کورونا وائرس: پاکستان میں ایک دن میں 136 ہلاکتیں

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں منگل کو کرونا وائرس سے 136 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ایک دن میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 136 ہلاکتوں کے ساتھ اس وبا کا شکار ہو کر مرنے والوں مزید پڑھیں

پاکستان میں کورونا سے 111 افراد ہلاک، مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 921 تک پہنچ گئی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 921 اور اموات 2839 ہوگئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 443 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 111 مریض انتقال کرگئے۔ ملک میں ایک دن مزید پڑھیں

کورونا وائرس: پاکستان کی مارکیٹوں میں انجکشن اور پلازمہ کی بلیک میں فروخت عروج پر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) کورونا وباء کے دوران مصیبت کی اس گھڑی میں مو ت اور زندگی کی جنگ لڑنے والوں کو ہمدردی اور مدد فراہم کرنے کی بجائے مفاد پرست عناصر نے کورونا وائرس کے مریضوں کی صحت یابی کیلئے استعمال ہونے والا مخصوص انجکشن کی بلیک میں فروخت اور صحت مند مریضوں کا مزید پڑھیں

کوئٹہ: پاک فوج کے ایک اور میجر کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پاک فوج کے ایک اور میجر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تعینات پاکستان آرمی کے میجر راجہ فہیم کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ میجر فہیم کو تشویشناک حالت میں گزشتہ روز سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا جہاں مزید پڑھیں

پاکستان ميں کورونا وائرس کے تقريباً 1300 گڑھ سیل کر دیے گئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) دن بدن ریکارڈ تعداد میں اضافے کے تناظر میں پاکستانی حکام نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے تقريباً تیرہ سو (1300) ’ہاٹ اسپاٹس‘ کی شناخت کر کے انہیں سیل کر دیا ہے۔ کیا یہ اقدام اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے میں مؤثر ثابت ہو گا؟ پاکستان میں مزید پڑھیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار، اموات 2632 ہوگئیں

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں کورونا وائرس ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230 تک پہنچ گئی جبکہ 2 ہزار 632 لوگ وائرس سے انتقال کرگئے ہیں۔ سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج (14 مزید پڑھیں

سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کو آئی سی یو منتقل کردیا گیا، حالت تشویشناک

کراچی (ڈیلی اردو) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کو طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کراچی کے مطابق ڈاکٹرز ان کی نگرانی کررہے ہیں تاہم انکی حالت تشویشناک ہےـ نجی ہسپتال میں زیر علاج سید منور حسن کو طبیعت زیادہ ناساز ہونے پر مزید پڑھیں