ایران: ہم تمام مشکلات پر قابو پا لیں گے، ابراہیم رئیسی

تہران (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/ڈوئچے ویلے) ایران کے قدامت پسند لیڈر ابراہیم رئیسی کی صدارت کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ رئیسی اقتصادی بحران اور اپنے ملک کے متنازعہ ایٹمی پروگرام کے سبب نہایت مشکل حالات میں ایران کے تیرہویں صدر کی حیثیت سے منتخب ہوئے ہیں۔ منگل تین اگست کو ایران کے مزید پڑھیں

امریکا کا روس کے 24 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے روس کے 24 سفارت کاروں کے ویزوں کی تجدید سے انکار کرتے ہوئے انھیں 3 ستمبر تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے سفیر اناتولی آنتونوف نے بتایا کہ 24 سفارت کاروں کو ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد 3 ستمبر مزید پڑھیں

وفاقی حکومت کا پاکستانی نژاد قیدی مجاہد پرویز کو امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کی وفاقی حکومت نے مجاہد پرویز نامی شخص کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجاہد پرویز پر امریکہ میں غیر قانونی طور پر ادویات فروخت کرنے والے 16 سٹور چلانے کے علاوہ تین کروڑ امریکی ڈالر خرد برد کرنے کا الزام ہے اور وہ اس مزید پڑھیں

پاکستان نے ’افغان امن کانفرنس‘ منسوخ کر دی

اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے ) اس کانفرنس کو ابتدا میں جولائی کے وسط میں منعقد کرنے کا پروگرام بنایا گیا تھا۔ تاہم اسے پہلے ملتوی اور اب افغان رہنماوں کے مبینہ پاکستان مخالف رویے کے سبب انتہائی خاموشی اور غیر محسوس طریقے سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق مزید پڑھیں

سرینگر: بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر کشمیر میں گر کر تباہ

سرینگر (ڈیلی اردو) بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔ بھارتی فوج کا ٹو ففٹی فور اے اے ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر میں رنجیت مزید پڑھیں

امریکا کا افغان پناہ گزینوں کیلئے نیا پروگرام شروع کرنے کا اعلان

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ افغان پناہ گزینوں کیلئے ایک نیا پروگرام شروع کرے گی۔ نیا مہاجرین پروگرام افغانستان میں امریکا کے ساتھ کام کرنے والے افغانوں کیلئے ہوگا۔ امریکی فنڈڈ پراجیکٹس غیر ملکی این جی اوز، غیر ملکی میڈیا کیلئے کام کرنے والے افغانیوں کیلئے ہوگا۔ میڈیا مزید پڑھیں

طالبان ’پنجاب کے کہنے پر‘ افغانستان میں جنگ کو طول دے رہے ہیں، صدر اشرف غنی

کابل (ڈیلی اردو/بی بی سی/اے ایف پی) افغان صدر اشرف غنی نے اتوار کو صدارتی محل میں ایک وفد سے ملاقات میں ایک بار پھر پاکستان پر طالبان کی پشت پناہی کا الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ طالبان ’پنجاب کے کہنے پر‘ افغانستان میں جنگ کو طول دے رہے ہیں۔ افغانستان کے جنوب اور مزید پڑھیں

نائیجر میں مسلح افراد کے حملے میں 15 فوجی ہلاک

نیامی (ڈیلی اردو) مغربی افریقہ کے ملک نائیجر عسکریت پسندوں کے حملوں میں کم از کم پندرہ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوب مغربی نائجر میں ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم پندرہ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ چھ اہلکار لاپتا ہیں۔ تورودی ضلع میں ان فوجیوں پر گھات مزید پڑھیں

لبنان: بیروت کے شہر خلدہ میں فائرنگ، حزب اللہ کے 5 افراد ہلاک

لبنان (ڈیلی اردو) لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع شہر خلدہ میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے پانچ شعیہ افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ متاثرہ افراد میں سے تین کا تعلق حزب اللہ ملیشیا سے تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ افراد ہفتے کو قتل ہونے والے مزید پڑھیں

افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 455 طالبان ہلاک، 232 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغان وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15صوبوں میں افغان فورسز کے آپریشن کے دوران 455 طالبان ہلاک اور 232 زخمی ہوگئے ہیں۔ https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1422060503036223490?s=19 وزارتِ دفاع کے مطابق افغان فورسز نے ننگرہار، پکتیا، پکتیکا، لوگر، قندھار، ہرات، فاریاب میں آپریشن کیے۔ افغان فورسز نے جوزجان، بلخ، سمنگان، ہلمند، تخار، قندوز، مزید پڑھیں