اسرائیلیوں کو ایسی موت ماریں گے انکی نسلیں یاد رکھیں گی، حماس ترجمان ابو عبیدہ

غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین میں حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی زمین اور اپنے لوگوں کا دفاع آخری دم تک جاری رکھیں گے۔ اسرائیل ہمارے مقابلے کیلئے زمینی، فضائی اور بحری فوجوں کو میدان میں لے آئے۔ انہیں ایسی موت مزید پڑھیں

اسرائیل اور حماس کی لڑائی چوتھے روز بھی جاری، 90 فلسطینی اور 7 اسرائیلی ہلاک

یروشلم + غزہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر فوج بھیجنا شروع کر دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ وہ زمینی آپریشن شروع کر سکتا ہے۔ اسرائیلی افواج کے سربراہان ممکنہ آپریشن کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں جبکہ اسرائیل ڈیفینس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ مزید پڑھیں

اسرائیل کے فضائی حملوں میں حماس کے ملٹری آپریشنز کے سربراہ سمیت 16 کمانڈرز ہلاک

یروشلم + غزہ (ڈیلی اردو/وی او اے) اسرائیل کے فضائی حملوں میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے متعدد کمانڈرز ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ پیر سے جاری کشیدگی اب بھی برقرار ہے۔ حماس نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ غزہ سٹی میں اسرائیل کی کارروائی میں ان کے ملٹری آپریشنز کے مزید پڑھیں

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری پر حماس کے راکٹ حملے، 5 یہودی ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو) غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے جواب میں حماس کے راکٹ حملے جاری ہیں۔ ان حملوں میں اب تک پانچ یہودی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ راکٹ حملوں میں عسقلان میں تیل کی پائپ لائن تباہ ہوگئی۔ تل ابیب میں متعدد عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ لاڈ سٹی میں شدت پسند یہودیوں مزید پڑھیں

افغانستان: ہلمند فوجی بیس افغان فوج کے حوالے

کابل (ڈیلی اردو) امریکی فوج نے ہلمند میں فوجی بیس افغان فوج کے حوالے کر دی۔ امریکی وزارت دفاع پنٹاگون کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا جاری ہے اور کام 12 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے 11 ستمبر تک امریکی مزید پڑھیں

غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری، 13 بچوں سمیت 43 فلسطینی ہلاک

یروشلم + غزہ (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) اسرائیل نے غزہ کے علاقے میں ایک بار پھر فضائی حملے کیے ہیں۔ اب تک ان حملوں میں کم از کم تیرہ بچوں سمیت 43 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ حماس کے راکٹ حملوں سے پانچ اسرائیلوں کی موت ہو گئی۔ اسرائیل نے حماس کے راکٹ مزید پڑھیں

روس: اسکول میں مسلح افراد کی فائرنگ، 11 طلبا ہلاک، ایک حملہ آور مارا گیا، دوسرا گرفتار

ماسکو (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی) روسی شہر کازان کے ایک اسکول میں اندھا دھند فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ فائرنگ دو مسلح نوجوانوں نے کی، جن میں سے ایک مارا گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔ روسی دارالحکومت سے موصولہ رپورٹوں مزید پڑھیں

صومالیہ: موغادیشو میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ، 6 اہلکار ہلاک

موغادیشو (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز) صومالیہ میں حکومت کے خلاف سرگرم الشباب اسلامی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک پولیس اسٹیشن کے سامنے ایک خود کش بمبار نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ انتہاپسند گروپ مزید پڑھیں

عراق میں سیاسی کارکن ایہب الوزنی کے قتل کے بعد مظاہرے، کربلا میں ایرانی قونصل خانہ نذرآتش

بغداد (ڈیلی اردو/وی او اے) عراق میں حکومت مخالف ایک نمایاں کارکن کے قتل کے بعد، پیر کے روز ڈاکٹروں نے بتایا کہ ایک عراقی صحافی احمد حسن کو سر میں گولیاں ماری گئیں اور وہ اب انتہائی نگہداشت میں ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادرے ‘اے ایف پی’ کے مطابق، حکومتی اداروں میں بد عنوانی مزید پڑھیں

کورونا وائرس: بھارتی ریاست بہار میں ’لاشوں‘ کو گنگا میں بہایا گیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) انڈیا کی ریاست بہار کے ضلع بکسر میں گنگا کنارے کم از کم 40 لاشوں کو پانی میں تیرتے دیکھا گیا ہے۔ مقامی صحافیوں سمیت کئی لوگوں کو شک ہے کہ یہ لاشیں کووڈ متاثرین کی ہوسکتی ہیں اور انھیں جان بوجھ کر گنگا میں بہایا گیا تھا۔ تاہم مزید پڑھیں