پابندیاں اٹھانے تک امریکہ سے مذاکرات نہیں ہوں گے: ایرانی صدر حسن روحانی

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکہ سے اس وقت تک مذاکرات نہیں ہوں گے جب تک تہران پر عائد پابندیاں نہیں اٹھا لی جاتیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی صدر نے منگل کو اپنے خطاب میں کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اس مزید پڑھیں

امریکا سے کامیاب مذاکرات کے بعد بھی کابل حکومت پر حملے جاری رکھیں گے، طالبان

دوحا+ واشنگٹن + کابل(ڈیلی اردو+ نیوز ایجنسی) افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کی کامیابی کے بعد بھی کابل حکومت کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق افغان طالبان کمانڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ افغانستان سے امریکی افواج مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا مسلسل 23واں روز، کھانے پینے اور ادویات کا اسٹاک ختم

سری نگر (ڈیلی اردو ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کی جانب سے کرفیو نافذ کیے 23 روز ہوگئے۔ کھانے پینے اور ادویات کا اسٹاک ختم ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوئے 23 روز ہوگئے جہاں مودی حکومت کی جانب سے کرفیو مزید پڑھیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کیلئے آمادگی کا اظہار

پیرس (ڈیلی اردو) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کیلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے فرانس کے صدر ایمانیول میکرون کے ساتھ جی سیون کی مشترکہ کانفرنس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے کے حوالے مزید پڑھیں

وزیراعظم ‏عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، کشمیر سے متعلق گفتگو

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ٹیلی فون کیا اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 20 اگست کو بھی مزید پڑھیں

سیکرٹری جنرل او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

دبئی (ڈیلی اردو) اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تنظیم معاملے پر گہرے نگاہ رکھتے ہوئے ہے۔ وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو اور مزید پڑھیں

امریکہ کا ایشیائی اتحادیوں کے ساتھ 10ستمبر کو بحری مشقیں شروع کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے کہا ہے کہ وہ اپنے ایشیائی اتحادیوں کے ساتھ 10 ستمبر کو جنوب مشرقی ایشیا میں غیرمسبوق بحری فوجی مشقیں شروع کر رہا ہے۔ یہ مشقیں خطے میں امریکا اور چین کے بڑھتے اثرو رسوخ کے تناظر میں کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ ایشیائی ملکوں کے سمندروں میں پہلے مزید پڑھیں

سعودی عرب اتحاد کا حوثیوں کے 6 بیلسٹک میزائل مار گرانے کا دعویٰ

ریاض(ڈیلی اردو) سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے یمن سے حوثی باغیوں کے فائر کیے گئے 6 بیلسٹک میزائل ان کے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرائے ہیں۔ عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل یمن کے شمالی صوبے صعدہ سے سعودی عرب کے جنوبی شہر مزید پڑھیں

ایران کے جوہری معاہدے کو ہر صورت برقرار رکھنا چاہئے: چین

بیجنگ (ڈیلی اردو) چین نے کہا ہے کہ 2015ء کے ایران کے جوہری معاہدے کو ہر صورت برقرار رکھنا چاہئے۔ یہ بات چین کے اعلیٰ سفارتکار سٹیٹ قونصلر وانگ ایی نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے ہمراہ صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جامع تزویراتی شراکت دار ہیں جو مزید پڑھیں

اسرائیلی جنگی طیاروں کا غزہ میں الغسام بریگیڈ پر حملہ

غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں حماس کی ذیلی شاخ عزت الدین غسام کے بعض اہداف پر حملہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاحیہ میں الغسام  بریگیڈ کے ایک مرکز پر 4 میزائل داغے جس میں کسی کے شہید یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ مزید پڑھیں