وفاقی حکومت نے صارفین پر بجلی گرانے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) حکومت نے بجلی صارفین پر 63 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی تیار کر لی ہے۔ وصولیاں دو سہ ماہیوں کے بقایا جات کی مد میں کی جائیں گی۔ سی پی پی اے کی جانب سے جنوری سے جون 2019ء کے بقایا جات کی وصولیوں کیلئے درخواست مزید پڑھیں

لاہور: سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے 20 کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) پی سی بی نے قومی ٹیم کے 20 کھلاڑیوں کو کیمپ کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 20 کھلاڑیوں کو کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی، کھلاڑیوں کو 18 ستمبر کو رپورٹ کرنے کی ہدایت مزید پڑھیں

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب، ہزاروں من عرق گلاب و آب زم زم کا استعمال

مکہ المکرمہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مکہ المکرمہ حرم شریف میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔ عرب ٹی وی چینل کے مطابق کعبہ کو غسل دینے کی تقریب میں ہزاروں من عرق گلاب اور آب زم زم استعمال کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، گورنر مکہ مزید پڑھیں

کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کسی بھی قسم کی ڈیل کے امکانات کو ایک بار پھر مسترد کرتے کہا کہ کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے بابر اعوان کی اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی مزید پڑھیں

پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کا ترمیمی معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے ترمیمی معاہدے پر دستخط ہوگئے جس کے بعد ایران اب پائپ لائن تعمیر میں تاخیر پر ثالثی عدالت میں نہیں جائے گا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کے تحت انٹراسٹیٹ گیس مزید پڑھیں

پاکستان کا بھارت کے ساتھ ’’بیک چینل‘‘ مذاکرات سے انکار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بڑی طاقتوں اوربعض اسلامی ممالک کے اصرار کے باوجود بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کیلئے ’’بیک چینل‘‘ مذاکرات شروع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان ممالک نے وزیراعظم عمران خان پرزور دیا ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں اپنا لہجہ نرم کریں اور مزید پڑھیں

پاکستان نے مزید 2 بھارتی جاسوس کا سراغ لگا لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے دہشتگردی میں ملوث بھارت کے مزید 2 جاسوسوں کا سراغ لگا لیا۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق دونوں بھارتی جاسوس 13 جولائی کو مستونگ میں دہشتگردی کے حملے کرکے افغانستان فرار ہوگئے تھے۔ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس سوامی آسیم آنند اور گوبند ایران سے مزید پڑھیں

گھوٹکی: مندر میں توڑ پھوڑ، 50 افراد کیخلاف مقدمہ درج، حالات کشیدہ

گھوٹکی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے مندر میں توڑ پھوڑ کے الزام میں 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شہر میں معمولات زندگی بحال بازار اور دکانیں کھل گئی ہیں۔ گزشتہ روز گھوٹکی میں مبینہ طور پر توہین مذہب کے واقعے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔ پولیس نے ایک طالب مزید پڑھیں

یورپی یونین کے اراکین پارلیمنٹ کا بھارت پر سفری پابندیوں کا مطالبہ

برسلز (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) یورپی یونین کے اراکن پارلیمنٹ نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف تجارتی پابندیاں لگانے کے علاوہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد پر سفری پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر گروپ مزید پڑھیں

نیشنل بینک اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا عندیہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) وزیر اعظم عمران خان کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 20 اداروں کی تشکیل نو اور 10 اداروں کی نجکاری کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائیگا، نیشنل بینک آف پاکستان اور مزید پڑھیں