گوجرانوالہ: نوجوان کو توہینِ مذہب کے الزام پر سزائے موت، دوسرے کم عمر ملزم کو دو بار عمر قید کی سزا

لاہور (ڈیلی اردو/بی بی سی) وسطی پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی ایک عدالت نے رواں ہفتے پیغمبرِ اسلام اور ان کی ازواج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے، قرآن کی بے حرمتی کرنے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزامات پر 22 سالہ طالبعلم کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ عدالت مزید پڑھیں

افغانستان: بھارتی اعلیٰ سطحی وفد کی طالبان وزیر خارجہ سے ملاقات

نئی دہلی (ڈیلی اردو) طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے کہا کہ بھارت کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جمعرات کے روز کابل میں وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس ملاقات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ طالبان قیادت کے مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا میں دہنی مدارس کی تعداد تقریباً ساڑھے 6 ہزار، ڈیڑھ ہزار سے زیادہ غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا میں دینی مدارس کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے جاری دستاویز میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں ڈیڑھ ہزار سے زیادہ دینی مدارس غیر رجسٹرڈ ہیں۔ دستاویز کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ 602 مدارس مردان میں ہیں جن میں 181 غیر رجسٹرڈ مزید پڑھیں

گزشتہ برس ایران نے 167 بلوچوں سمیت 834 افراد کو پھانسیاں دیں

واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ ایران نے گزشتہ برس کم از کم آٹھ سو چونتیس (834) افراد کو سزائے موت دی ہے جو سن 2015 کے بعد سزائے موت پانے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے اور اسلامی جمہوریہ میں سزائے موت ایک حیران کن سطح مزید پڑھیں

نائجیریا میں عسکریت پسندوں نے 50 خواتین کو اغوا کرلیا

ابوجا (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی ڈبلیو) شمال مشرقی نائجیریا کی بورنو ریاست کے ایک دور افتادہ علاقے میں مشتبہ اسلام پسند باغیوں نے بڑے پیمانے پر اغوا کی کارروائی انجام دی جس کے بعد کم از کم 50 خواتین لاپتہ ہیں۔ یہ واقعہ چند دنوں قبل پیش آیا تھا لیکن علاقے کے انتہائی دور افتادہ مزید پڑھیں

مذہبی منافرت پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے سکیورٹی آفیسر کو ہلاک کرنے والے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے ملاکنڈ میں وزیر اعلی کے سکیورٹی آفیسر کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) خیبر پختونخوا کے ڈی آئی جی عمران شاہد نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ‏ 17 فروری کو مزید پڑھیں

حاجی رمضان علی ہزارہ: قاتلانہ حملے میں زخمی بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر دم توڑ گئے

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی ہزارہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ حاجی رمضان علی ہزارہ دو روز قبل بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں واقع اپنے گھر کے باہر قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ اس قاتلانہ حملے مزید پڑھیں

خیبر: جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیش امام ہلاک

جمرود (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے پکہ تاڑہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پیش امام ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ باڑہ برقمرخیل کے علاقہ پکہ تاڑہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مزید پڑھیں

پنجاب: بہاولپور میں فائرنگ، احمدی کمیونٹی کا مقامی صدر ہلاک

لاہور (بیورو رپورٹ) صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے احمدیہ کمیونٹی کا مقامی صدر ہلاک ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بہاول پور کے چک 84 حاصل پور، کے احمدیہ کمیونٹی کے مقامی صدر طاہر اقبال چیمہ کو آج نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے گولیاں ماری گئیں اور وہ زخموں کی مزید پڑھیں

مصر: اسرائیل نے جنگ بندی مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا

قاہرہ (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/وی او اے) اسرائیل نے حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی فہرست دینے سے انکار کے بعد غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے ہونے والے قاہرہ مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ اتوار کے ہی روز حماس کا ایک وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ مذاکرات کے لیے مزید پڑھیں