پاکستان میں ایک ماہ میں 157 خواتین کو اغوا اور 91 سے ریپ کیا گیا، رپورٹ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور سینٹر فار ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ کے مطابق جون میں پاکستان بھر میں کم از کم 157 خواتین کو اغوا کیا گیا، 112 کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور 91 کا ریپ کیا گیا۔ رپورٹ کے مزید پڑھیں

سری لنکا میں معاشی بحران: صدر گوتابایا راجا پکشے مالدیپ سے سنگاپور فرار

کولمبو (ڈیلی اردو/بی بی سی) سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پکشے سعودی ایئر لائنز کی پرواز کے ذریعے مالدیپ سے سنگاپور پہنچ گئے ہیں۔ سنگاپور کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ صدر راجاپکشے کو ایک نجی دورے کے لیے ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ صدر گوتابایا ملک میں معاشی بحران مزید پڑھیں

بلوچستان: بی ایل اے کے ہاتھوں مغوی لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان میں عسکری ذرائع نے صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت سے اغوا ہونے والے ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ کے افسر لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لئیق مرزا کو ان کے ایک ساتھی سمیت منگل کی شب زیارت اور کوئٹہ کے مزید پڑھیں

امریکی فوج کا ہائپرسونک میزائل کے کامیاب تجربات کا دعویٰ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/روئٹرز) امریکی فوج کی ‘ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی (ڈی اے آر پی اے) نے 13 جولائی بدھ کے روز اعلان کیا کہ اس نے دفاعی کمپنی ‘لاک ہیڈ مارٹنز’ کے تیار کردہ ہائپر سونک میزائل کا ایک کامیاب تجربہ کیا ہے۔ امریکہ کا یہ اعلان ان خدشات کے درمیان آیا مزید پڑھیں

افغانستان: کابل میں چار پاکستانی طلبہ لاپتا

پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان کے دارالحکومت کابل کی دو مختلف نجی جامعات میں زیرِ تعلیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے چار طلبہ عید کے دن سے مبینہ طور پر لاپتا ہیں۔ افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام لاپتا پاکستانی طلبہ کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ افغانستان مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد اور ایک اہلکار ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے نواحی گاؤں مزید پڑھیں

فوج کو اپنے دائرہ کار سے باہر کسی کاروباری سرگرمی کی اجازت نہیں ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں نیشنل پارک تجاوزات، نیول گالف کورس اور پاکستان آرمی کی آٹھ ہزار ایکڑ زمین کی ملکیت غیر قانونی قرار دینے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کو مزید پڑھیں

بلوچستان: کوئٹہ میں قرآن کی بے حرمتی، اقلیتی مذہبی مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ

کوئٹہ (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت میں مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کا یہ واقعہ نواں کلی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ایک قبرستان میں قرآنی نسخوں کو نذر آتش کیا۔ مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر اس جرم میں ملوث عناصر کو فوری طور مزید پڑھیں

سرینگر: بھارتی کشمیر میں ‘یوم شہداء‘ منانے پر پابندی برقرار

سری نگر (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں 13 جولائی کو ’یوم شہداء‘ کے موقع پر ایک اہم تقریب ہوا کرتی تھی، تاہم اب حکومت نے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس موقع پر تازہ تشدد میں ایک پولیس افسر ہلاک اور چند دیگر زخمی ہو گئے۔ بھارت کے زیر مزید پڑھیں

باجوڑ میں چلتی گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، دوسرا شدید زخمی

خار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق تحصیل ماموند کے لرخلوزو ہسپتال کے سامنے نامعلوم افراد کی چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے فاروق نامی شخص کو ہلاک مزید پڑھیں