معطلی کافی نہیں، آئی بی کے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ چلنا چاہیے، اینکر اقرار الحسن

برلن (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) پاکستانی صحافی اور ٹی وی پروگرام میزبان اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنانے والے اہلکاروں کی معطلی کافی نہیں بلکہ ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ پاکستانی کے جنوبی شہر اور تجارتی مرکز کراچی میں انٹیلیجنس بیورو کے اہلکاروں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ مزید پڑھیں

اسلام آباد: آن لائن نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر محسن بیگ گرفتار

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مقامی خبر رساں ادارے ‘آن لائن نیوز ایجنسی’ کے ایڈیٹر انچیف محسن بیگ کو اسلام آباد سے حراست میں لے لیا ہے۔ ان کی گرفتاری وفاقی وزیرِ برائے مواصلات مراد سعید کی شکایت پر عمل میں آئی ہے۔ لیڈی پولیس مزید پڑھیں

مراد سعید کے بارے میں ‘تضحیک آمیز’ ریمارکس: نجی نیوز چینل نیوز ون آف ایئر

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی نیوز چینل ‘نیوز ون’ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مراد سعید کو بہترین وزیر کا ایوارڈ دیے جانے کے حوالے سے تبصرے کو تضحیک آمیز قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان مزید پڑھیں

افغانستان: طالبان نے اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے والے دو صحافیوں کو گرفتار کرلیا

جنیوا (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے والے دو غیرملکی صحافیوں کو مبینہ طور پر کابل میں حراست میں لے لیا گیا تاہم طالبان نے اس معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین (یواین ایچ سی آر) کے مطابق یو این کے اسائنمنٹ پرکابل میں موجود دو مزید پڑھیں

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرلی

کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور متنازع ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے تیسری شادی کر لی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ انہوں نے بدھ کی شب سیدہ دانیہ مزید پڑھیں

صحافی ناظم جوکھیو قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کرنے کا حکم

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے صحافی ناظم جوکھیو قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے حتمی چالان سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے مزید پڑھیں

کشمیر سے صحافی فہد شاہ کی گرفتاری: عدالت نے بھارتی پولیس سے الزامات کی تفصیلات طلب کرلیا

سرینگر (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارتی کشمیر کی عدالت نے پولیس سے صحافی فہد احمد شاہ کی گرفتاری اور اُن پر عائد کیے گئے الزامات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ مذکورہ صحافی کو جمعے کو پلوامہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ فہد احمد شاہ بھارتی کشمیر کے سرکردہ صحافی اور نیوز ویب سائٹ ‘کشمیر مزید پڑھیں

دہشت گردی کو اسلام سے منسلک نہیں کیا جاسکتا، امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس

لاہور (ڈیلی اردو) امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ لوگوں کو دہشت گردی سے دور رکھنے میں علما کردار ادا کریں۔ اسلام ایک اعتدال والا دین ہے، جو مسلمانوں کو اعتدال سے زندگی گزارنے کا حکم دیتا ہے، دہشت گردی کو اسلام سے منسلک نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بات انہوں نے رابطہ مزید پڑھیں

سعودی عرب پر تنقید: بھارتی خاتون صحافی رعنا ایوب کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں

سرینگر (ڈیلی اردو/وی او اے) سرکردہ بھارتی خاتون صحافی اور مصنفہ رعنا ایوب کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور ان کے خلاف نامناسب مہم چلانے کا سلسلہ اگرچہ کئی برس سے جاری ہے تاہم اس میں حالیہ ہفتوں میں شدت آگئی ہے۔ رعنا نے گزشتہ ماہ ایک ٹوئٹ کرکے یمن میں جاری جنگ کے متاثرین مزید پڑھیں

افغانستان میں طالبان نے دو افغان صحافیوں کو گرفتار کر لیا

کابل (ڈیلی اردو) انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے ایک مقامی نیوز چینل کے لیے کام کرنے والے 2 افغان صحافیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اگست میں افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغان طالبان نے اپنی حکومت مزید پڑھیں